دین کی پابندی آدمی کو مصیبتوں سے بچاتی ہے اور دنیا کی حرص آفتیں لاتی ہے۔ دین سے عزت اور دنیا سے ذلت حاصل ہوتی ہے۔ دنیا ایک مقررہ وقت تک رہے گی اور آخرت ہمیشہ تک۔ علم آدمی کا مددگار ہے اور حکمت حق کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ انصاف ہر کسی کو لبھاتا ہے اور ظلم بے راہی ہے، جس سے ہر ایک گھبراتا ہے۔ سچائی ایک اچھا وسیلہ ہے، معافی ایک عمدہ فضلیت ہے۔ سخاوت ایک عمدہ خصلت ہے۔ شرافت بڑائی کا سبب ہے۔ ہوشیاری ایک عمدہ سرمایہ ہے۔ کاہلی وقت کو برباد کرتی ہے۔ وعدے کو پور ا کرنا بزرگی کی بات ہے۔ خالص دوستی ایک اچھا رشتہ ہے۔ تواضع سے آدمی کا مرتبہ بڑھتا اور تکبر سے گھٹتا ہے۔ خاموشی ایک بچاؤ ہے اور بچاؤ ایک عمدہ نعمت ہے۔ بخشش ایک فضلیت کی بات ہے اور وفائے عہد بھی ایک گونہ بخشش ہے۔ عقلمندی زینت اور حماقت عیب ہے۔ سچائی امانت اور جھوٹ خیانت ہے۔ انصاف راحت اور شرارت بے حیائی ہے۔ دل کھول کر بخشش کرنے سے سرداری ملتی ہے اور سلطنت خبرگیری سے چلتی ہے۔ ایمان کا مدار امانتداری پر ہے۔ کشادہ روی سے پیش آنا بھی ایک نیکی ہے۔ lجوان مردخندہ پیشانی سے پیش آتا ہے اور لئیم حریص یا مال کا عاشق ہوتا ہے۔ غور کرنے سے آدمی کو حق اور کامیابی کی راہیں نظر آتی ہیں۔ سچائی نجات بخشتی ہے اور جھوٹ ہلاک کرتا ہے۔ قناعت سے آدمی دل کا غنی اور مالداری سے سرکش ہو جاتا ہے۔ نفس کی خواہشیں برائی پر برانگیختہ اور دنیا کی لذتیں یاد خدا سے غافل کرتی ہیں۔ ہوائے نفس آدمی کو ہلاک کر تی ہے، حسد ذلیل کرتا ہے اور کینہ سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ یقین کا نتیجہ عبادت ہے۔ پارسائی دنیا کی خواہشوں پر لات مارنے سے حاصل ہوتی ہے۔ علم کی مدار سمجھ پر ہے اور سمجھ کی مدار ذہن کی تیزی پر ہے اور ذہن کی تیزی خداداد بصیرت عقل کا ثمر ہے۔ انجام بینی سوچ سے حاصل ہوتی ہے اور سوچ فکر سے۔ کامیابی ہوشیاری سے ہے اور ہوشیاری تجربوں سے۔ نیکی سے سرداری حاصل ہوتی ہے اور شکر کرنے سے نعمت بڑھتی ہے۔ کارخانہ قدرت میں فکر کرنا بھی ایک عبادت ہے۔ (’’انسائیکلوپیڈیااقوالِ حضرت علی کرم اللہ وجہہ‘‘ سے ماخوذ،ترتیب نو: سیّدنوید عباس) ٭…٭…٭

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers