معروف امریکی ای کامرس کمپنی امیزون، یوٹیوب کے مقابلے پر وڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ لانے کو ہے جس پر صارفین اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیوز سے کمائی بھی کر سکیں گے۔
وڈیو اسٹریمنگ کے حوالے سے کئی ویب سائٹس موجود ہیں لیکن گوگل کی ویب سائٹ یوٹیوب کو ٹکر دینا کافی مشکل کام ہے لیکن اب معروف ای کامرس کمپنی جو ویڈیوز ویب سائٹ لانے جا رہی ہے اس کے منفرد فیچرز کی اطلاع نے یوٹیوب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
اس نئی ویب سائٹ پر صارفین اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے اس سے کمائی بھی کر سکیں گے۔ صارفین یہ طے کر سکیں گے کہ ان کی ویڈیوز جو چاہے مفت ڈاؤن لوڈ کر لے یا کرائے پر لے سکے۔ اس کے علاوہ ویڈیوز کی فروخت بھی ممکن ہو گی۔ ویب سائٹ کی شرط صرف یہ ہو گی کہ ویڈیوز اعلیٰ معیار یعنی ایچ ڈی کوالٹی کی ہوں۔
صارفین اپنی ویڈیوز کے حوالے سے دیگر معلومات بھی جان سکیں گے مثلاً کتنے دورانیے تک ان کی ویڈیوز دیکھی گئیں، کس وڈیو سے کتنی کمائی ہوئی، کمائی کی مکمل تفصیلات اور سبسکرائبرز کی تعداد۔ اس کے علاوہ مختلف ڈیجیٹل میڈیا کمپنیز سے بھی بات طے کی جا رہی ہے تاکہ وہ اس ویب سائٹ پر موجود وڈیوز اپنے صارفین کو دکھا سکیں۔

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers