پنجابی اور گالیوں سے اجتناب کریں، بیکن ہاؤس
بیکن ہاؤس اسکول باوئز کیمپس ساہیوال میں جاری ہدایت نامے میں تمام والدین اور بچوں کو کہا گیا ہے کہ اسکول میں غلط زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
غلط زبان کی تعریب کرتے ہوئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے ک گالیاں، پنجابی اور نفرت انگیز کلمات اسکول اوقات میں استعمال نہیں کیے جائیں گے۔
اس ہدایت نامے کو سوشل میڈیا پربھی شیئرکیا گیا ۔
پنجاب کے خلاف لسانی احساس کمتری کے مارے ایسے فیشن زدہ طبقہ کا جاہلانہ رویہ کوئی نئی بات نہیں ۔ یہ لوگ پنجابی ضرور کہلاتے ہیں لیکن پنجابی زبان بولنا اپنی گھٹیا شان کے خلاف سمجھتےہیں ۔ یہ پنجاب میں ضرور رہتے ہیں لیکن ان کی سوچیں پنجاب سے غداری والی ہیں ۔ ان لوگوں نے ہمیشہ پنجاب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ۔ اس نودولتئے اور انگریزوں کے بوٹ پالش کرنے والے طبقے نے بیس کروڑ پنجابیوں کی زبان کو جاہلانہ ، ڈنگروں اور پینڈوؤں کی زبان قرار دے رکھا ہے ۔
ان لوگوں کی دال اب تک گلتی رہی ہے لیکن اب پرانا وقت لد گیا ۔ لیکن افسوس کہ عقل کے اندھے یہ لوگ ہوش کے ناخن لینے کو تیار نہیں ۔ یہ اب بھی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنا کے بیٹھے ہیں ۔ یہ خود کو کروڑوں پنجابیوں سے ماورا کوئی آسمانی مخلوق سمجھتے ہیں ۔
یہ چھوٹا سا طبقہ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی توہین کرتا ہے ۔ کیا یہ سندھ میں سندھی ، بلوچستان میں بلوچی ، سرحد میں پشتو یا عرب ملکوں میں عربی کی توہین کی جرات کرسکتے ہیں ؟
نہیں بالکل نہیں بلکہ یہ تو خواب میں ایسا کرنے کا سوچ بی نہیں سکیں گے لیکن پنجاب میں یہ من مانے فئصلے کررہے ہیں ۔ پنجابی قوم پرست پنجابی کو قومی زبان بنوانے کی جدوجہد کررہے ہیں اور یہ الو کے پٹھے بیکن ہاؤس اسکول میں پنجابی زبان پر پابندی لگارہے ہیں ۔ لگتا ہے کہ ان کو پنجاب میں بدلتے ہوئے قومیتی اور سیاسی حالات کا قطعی ادراک نہیں ۔
تم لوگ سدھر جاؤ ۔ ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے اور بھاگنے کی جگہ بھی نہ ملے ۔
یکن اسکول اڈمنسٹریشن کا رویہ جاہلانہ ، متعصبانہ اور پنجاب دشمنی پر مشتمل ہے ۔
یہ پنجاب ہے ، پنجابی اس دھرتی کے مالک ہیں اور پنجابیوں کی زبان پنجابی ہے ۔ یہاں پر غیر ملکی آقاؤں والا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
اس اقدا م کو فوری واپس لیا جائے ورنہ حالات کی زمے دار بیکن ہاؤس کی ایڈمنسٹریشن ہوگی ۔
بیکن ہاؤس سکولز ہیڈافس کا ٹیلی فون نمبر یہ ہے۔ (042) 111-232266
دوست انتظامیہ کو کال کرکہ اپنا احتجاج ریکارڈ پر لائیں ۔ یہ پنجاب مان دھرتی کی طرف سے ہم سب پر فرض ہے۔
اس سنگین معاملے کی طرف توجہ دلانے پر میں دوستوں خاص طور عمار کاظمی اور ٓآصف رضا کا مشکور ہوں ۔
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers