آج کل سمارٹ فونز کا استعمال بہت عام ہے اور ان پر گیمز، ویڈیوز دیکھنا اور انٹرنیٹ کے استعمال سمیت بہت کچھ کیا جاتا ہے۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ اکثر سمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہوجاتی ہے مگر اسے چارج کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔تاہم اگر آپ نے کہیں جانا ہو اور اس سے پہلے اچانک پتا چلے کہ فون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہے تو کیا کریں گے؟اگر تو آپ پریشان ہوتے رہیں گے تو کچھ نہیں ہوسکے گا بلکہ پندرہ سے بیس منٹ میں تیزرفتاری سے کافی چارجنگکے حصول کے لیے یہ طریقہ آزما کر دیکھیں۔سب سے پہلے تو اپنے سمارٹ فون کا چارجر (کمپیوٹر ڈیٹا کیبل نہیں) لیں۔اس کے بعد اسے پلگ میں لگانے سے قبل اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر ائیرپلین موڈ کو آف سے آن کردیں اور پھر آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ ڈیوائس کتنی تیزی سے چارج ہوتی ہے۔درحقیقت ائیرپلین موڈ ڈیوائس کا انٹرنیٹ سے کنکشن ختم کردیتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری کو خودکار طور پر وائی فائی سگنل کی سرچنگ، ایپ اپ ڈیٹس، ٹیکسٹس اور دیگر نوٹیفکیشنز کی جستجو چارجنگ کے دوران نہیں کرنا پڑتی جس کے نتیجے میں بیٹری تیز ی سے فل ہوتی ہے۔اس طریقے کی مدد سے آپ 15 سے 20 منٹ میں کافی حد تک بیٹری کو چارج کرلیں گے بس اس دوران کوئی کال وغیرہ موصول نہیں ہوسکے گی۔تو اگلی بار ہنگامی حالات میں اس طریقے کو آزما کر دیکھیں جو واقعی کارآمد ثابت ہوگا۔

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers