جو تین مختلف حادثات میں بیان کرنے جارہا ہوں یہ دنیا کی ترقی یافتہ اور سپرپاور میں ہوۓ ہیں۔
ایک چور نے کسی گھر سے بڑا سا ٹی وی چوری کیا اور جب گھر پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ ٹی وی کا ریموٹ تو وہ ادھر ہی چھوڑ آیا ہے۔ جب وہ ریموٹ لینے دوبارہ اس گھر میں گھسا تو پولیس آگے اس کا انتظار کررہی تھی اور انہوں نے اسے گرفتار کرلیا۔

بوڑھا آدمی اپنے گھر کے لان میں ٹریکٹر سے گھاس کاٹ رہا تھا کہ اسے پتہ ہی نہ چلا کہ کب ٹریکٹر نے سمت بدلی اور سومنگ پول میں گرگیا۔ کافی دیر بعد جب گھر والوں نے بوڑھے کو نہ دیکھا تو انہوں نے باہر نکل کر بوڑھے کو آواز دی مگر کوئی جواب نہ آیا۔ جب انہوں نے سومنگ پول دیکھا تو انہیں بوڑھے کی لاش پانی میں تیرتی ہوئی معلوم ہوئی۔
آج ہی ایک صاحب اپنی گاڑی چلا رہے تھے اور ان کی تین سالہ بچی پیچھے والی سیٹ پر بغیر چائلڈ سیٹ اور سیٹ بیلٹ کے بیٹھی تھی۔ بچی کھڑی ہوئی اور اس نے اپنی گردن کھڑکی سے باہر نکال کر دیکھنا شروع کردیا۔ جب بارش شروع ہوئی تو ڈرائیور نے بے احتیاطی برتتے ہوۓ پچھلی کھڑکی بٹن دبا کر اوپر چڑھا دی اور بچی کی گردن شیشے میں پھنیس گئ۔ بچی کو اتنا وقت بھی نہ ملا کہ وہ چیخ سکے۔ تھوڑی دیر بعد جب ڈرائیور نے مڑ کردیکھا تو اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ بچی کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers