گرمیاں آتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال عام ہوجاتا ہے،گرمی ختم کرنے کیلئے تھادل کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

تھادل گرمیوں کا مشہور اور دلفریب مشروب ہے جس کے پینے سے نہ صرف ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے بلکہ دن بھر گرمی کا احساس بھی کم ہوتا۔
شہر میں رہنے والے لوگ اکثر بازاری تھادل استعمال کرتے ہیں لیکن آپ اسے گھر میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔
تھادل بنانے کیلئے ایک کلو چینی، 150 گرام بادام، 1 کھانے کا چمچ چہار مغز، ایک کھانے کا چمچ ثابت سبز الائچی، سونف ایک کھانے کا چمچ، دیسی گلاب کی پتیاں ایک مٹھی خشخاش ایک کھانے کا چمچ، زیرہ ایک کھانے کا چمچ درکار ہوگا۔
150 گرام بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر چھلکا اتار دیں اسی طرح سونف، چہار مغز، خشخاش، سبز الائچی اور زیرہ کو ایک کپ پانی میں رات بھر کیلئے بھگو کر رکھیں۔
گلاب کی پتیاں دھو کر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔
تھادل بنانے کیلئے سب سے پہلے ایک پین میں ایک لیٹر پانی اور چینی کو پکنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں، ساتھ ساتھ اس میں بننے والا جھاگ چھلنی سے اتارتے جائیں ۔اب بادام، چہار مغز، خشخاش، سبز الائچی، سونف اور تھوڑا سا پانی بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں،اس کو کپڑے کی مدد سے چھان کراس کا پانی شیرے میں ڈال دیں۔ گلاب کی پتیوں کو بھی پانی سمیت گرائنڈ کر کے چھان لیں۔ یہ پانی بھی شیرے میں شامل کریں۔
مزید 10 منٹ تک شیرے کو پکا کرچولہے سے اتارلیں ، اس کو ٹھنڈا کرکے بوتل میں ڈال لیں ، لیجئے تھادل تیار ہوگیا۔
اب آپ اس کو روح افزا کیطرح استعمال کر سکتے ہیں۔ چار ٹیبل اسپون شربت ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں برف کے ساتھ گھول کر نوش جاں فرمائیے۔ یہ مشروب رمضان کے لئے بہترین ہے۔ ٹھنڈک کے ساتھ جسم اور دماغ کی خشکی دور کرتا ہے، طبیعت کو خوشگوار اور ہشاش بشاش رکھتا ہے۔ بچوں کو دودھ میں ملا کر بھی دے سکتے ہیں۔ اس ترکیب سے آپ کئ بوتلیں تیار کر کے محفوظ کر سکتے ہیں۔ روزے سے ہونے والی خشکی کا بہترین علاج ہے۔ایک گلاس افطار میں اور ایک سحری میں۔
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers