موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں اور قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالی ہے "کل نفس ذائقة الموت " کیونکہ واقعی دنیا میں موجود ہر انسان کو اس کا مزہ چکھنا ہے۔اکثر افراد زندگی بھر موت سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آخر میں وہ بھی اس کے شکنجے سے بچ نہیں پاتے- آج اپنے دلچسپ معلومات پیج کے دوستوں کو موت سے کے بارے دنیا بھر سے کچھ عجیب و غریب باتیں بتاتے ہیں۔
1۔ ماہرین کے مطابق مکمل انسانی تاریخ میں اب تک موت کا شکار بننے والے افراد کی تعداد تقریباً 100 کھرب بنتی ہے۔
2۔نیویارک ایسا شہر ہے جس میں قتل کے مقابلے میں خودکشی کے ذریعے موت کو گلے لگانے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔
3۔جب انسان کی موت واقع ہوتی ہے تو اس کے سننے کی صلاحیت سب سے آخر میں کام کرنا چھوڑتی ہے-
4۔سائنس دانوں کے مطابق اگرچہ آپ کا جسم زندہ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہر ایک منٹ میں آپ کے جسم میں موجود 35 ملین خلیے موت کا شکار بنتے ہیں-
5۔انسان پیدا 270 ہڈیوں کے ساتھ ہوتا ہے لیکن اکثر انسان مرتے صرف 206 ہڈیوں کے ساتھ ہی ہیں-
6۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ برطانیہ میں "rent a mourner" نامی سروس بھی موجود ہے جس کے تحت انسان اپنی آخری رسومات میں شرکت کے لیے کرائے پر جعلی رونےوالے دوست حاصل کرسکتا ہے-
7۔ہر سال 13 افراد کی موت کی وجہ وینڈنگ مشین بنتی ہیں- وینڈنگ مشین جن سے کھانے پینے کی اشیاء خریدی جاتی ہیں ۔
8۔بھارت میں ایک قبیلہ ایسا بھی آباد ہے جو انسان کی پیدائش پر غم اور موت پر خوشی مناتا ہے-
9۔امریکہ میں ہر ایک گھنٹے میں ایک فرد صرف شرابی ڈرائیور کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے-
10۔دنیا میں ہر 40 سیکنڈ میں کسی بھی جگہ کوئی ایک فرد خودکشی ضرور کرتا ہے-
11۔ہر سال 600 امریکی باشندے صرف بیڈ سے گرنے کی وجہ سے موت کا شکار بن جاتے ہیں-
12۔ہر سال تقریباً 5 لاکھ افراد صرف طبی غلطیوں کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں- یعنی غلط ادویات کے استعمال کی وجہ سے
13۔ہر 8 میں سے 1 فرد کی موت کی وجہ فضائی آلودگی ہوتی ہے-
14۔غربت کے باعث روزانہ تقریبا 2 ہزار بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں-
Labels:
Reactions: 
1 Response
  1. یہ معلومات ایک طرح سے نامکمل بھی ہیں کہ اس میں صرف اعداد و شمار اور سائنسی حساب سے معلومات درج ہیں بہتر ہوتا کہ آپ مذہبی نقطہ نظر بھی بیان کردیتے لیکن چونکہ مذہب کے بارے میں مواد تو آسانی سے اور موضوع کے لحاظ سے مشکل سے دستیاب ہوتا ہے تو اس لیے یہ بھی غنیمت ہے


Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers