کیا آپ جانتے ہیں کہ شطرنج کیسی ایجاد ہوئی تھی؟ نہیں تو جانئیے شطرنج کی حیران کر دینے والی دلچسپ و عجیب کہانی (اور آخر میں پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کی بھی کوشش کریں)
سینکڑوں سال پہلے بھارت میں ایک بادشاہ رہتا تھا۔وہ کھیل کھیلنےسے بہت زیادہ شغف رکھتا تھا۔وہ تمام پرانے کھیلوں سے بور ہوچکا تھا وہ کوئی نیا کھیل چاہتا تھاجو کہ بہت زیادہ چلنج والا ہو۔اس نے پوری ریاست میں اعلان کر دیا کہ جو کوئی اس کو نیا کھیل بنا کردےگا جو کہ چنوتی بھرا ہو تو اس کو منہ مانگا انعام دیا جائے گا۔بہت سے لوگوں نے بادشاہ کو مختلف کھیل پیش کئے لیکن بادشاہ مطمئن نہیں ہوا کیوں کہ وہ کوئی مشکل اور چیلنج والا کھیل چاہتاتھا۔آخر ساتھ والی ریاست سے ایک غریب ریاضی دان جسکا نام (شاید) چترنگا تھا۔ اس نے بادشاہ کے سامنے ایک کھیل پیش کیا جسکا اس نے نام چترنگ بتایا۔جو کہ اب بگڑ کر شطرنج ہوگیا ہے۔اس میں دو فوجوں کو آمنے سامنے کرکے ایک بورڈ کے اوپر کھیلا جاتا ہے۔جسکے 64 خانے ہوتے ہیں۔ جس میں بادشاہ۔وزیر۔ہاتھی۔گھوڑا۔توپ۔پیادہ ہوتے ہیں۔ ہر کھلاڑی کی چالیں مختلف ہوتی ہیں۔ جس کا بادشاہ مارا جائے وہ ہار جاتا ہے۔بادشاہ اس دلچسپ کھیل کو دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ اور اس نےاس غریب ریاضی دان سے اس کی خواہش پوچھی ۔ اس نے کہا میری صرف یہ خواہش ہے کہ آپ مجھے اس کھیل کے بورڈ کے پہلے خانے پر چاول کا ایک دانہ د ے دیں اور دوسرے خانے پر دو گنا یعنی 2دانے اور تیسرے خانے پر پچھلے خانے سے دگنا کردیں یعنی 4 دانے اسی طرح ہر خانے کو پچھلےخانے سےدگنا کرکے دے دیں۔بادشاہ نے کہا اتنی چھوٹی خواہش ۔ تم کوئی ہیرے جواہرات اور سونا چاند ی کیوں نہیں مانگتے۔ اس نے کہا میری بس یہ ہی خواہش ہے جس کو آپ پورا کردیں تو آپ کی نوازش ہوگی۔بادشاہ نے فورا اپنے درباریوں کو حکم دیا کہ اس کو اس کی خواہش کے مطابق چاول دے دیئے جائیں۔لیکن اگلے ہی دن اس کے درباری اور وہ غریب ریاضی دان دربار میں دوبارہ حاضر ہوئے اور درباریوں نے کہا بادشاہ سلامت ہم آپ کی پوری سلطنت کو بیچ کر بھی اس ریاضی دان کی خواہش پوری نہیں کر سکتے۔ بادشاہ نے جب حساب لگایا ۔تو بادشاہ اس ریاضی دان کی ذہانت پر حیران رہ گیا۔ کہ اس کی خواہش کو پورا کرنا واقعی ناممکن ہے۔ بادشاہ نے اس ذہین ریاضی دان کو اپنامشیر خاص بنا لیا۔ یہ کہانی ہوسکتا ہے سچ نہ ہو کیوں کہ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ شطرنج کی پیدائش چین میں ہوئی۔لیکن چترنگ نامی کھیل ہندوستان کی تاریخی کتابوںمیں بہرحال ضرور ملتا ہے۔
اب آپ حساب لگائے کہ بادشاہ کو اس غریب ریاضی دان کو کتنے چاول کے دانے دینے پڑتے جو کہ ناممکن ہیں۔

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers