پچھلے تین سالوں سے میں نے ایکسرسائز اور ورک آؤٹ پر بہت ریسرچ کی ھے اور اللہ کی مہربانی سے اب میں دعوی کرسکتا ہوں کہ میں کسی بھی beginner لیول کو بہت اچھی ٹریننگ دے سکتا ہوں، چاھے وہ مسل بلڈنگ کی ھو، strength اور فٹنس کی ھو یا پھر weight مینجمنٹ کی۔
اس ریسرچ میں مجھے ایک بہت دلچسپ پہلو سیکھنے کو ملا جو میں اس پوسٹ کے آخر میں بتاؤں گا۔
ایکسرسائز کے کومبی نیشن، روٹین اور طریقہ کار مختلف ہیں اور ہر ادارے یا ایکسپرٹ ٹرینر کا اپنا ایک پروگرام ہوتا ہے جو اس کے خیال میں سب سے موزوں اور authentic ہوتا ہے۔ اسی لئے انٹرنیٹ پر ہزاروں مختلف پروگرامز اور روٹینز ملتی ہیں جو ایک دوسرے سے میچ نہیں کرتے۔
لیکن ان تمام پروگرامز میں چند ایک ایکسرسائزز کامن ہوتی ہیں جیسے کہ:
- سکواٹ یعنی بیٹھکیں
- Push ups یعنی دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھ کر اپنے آپ کو اوپر دھکیلنا
- Deadlifts جو کہ کمر کی سب سے بہترین ایکسرسائز ہے جس میں آپ اپنی کمر کو سیدھا رکھتے ہوئے نیچے کرتے ہیں اور پھر واپس لاتے ہیں
- ایکسرسائز پروگرام کسی کا بھی ہو، آخر میں stretches یعنی اپنے مسلز کو کھینچنا انتہائی ضروری اور فائدہ مند ہوتا ہے۔
میں نے اپنی روٹین بھی انہیں ایکسرسائزز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی ھے۔ اب آجائیں اس دلچسپ پہلو کی طرف جس کا میں نے اوپر ذکر کیا تھا۔
ایک دفعہ رات کو میں نے ایکسرسائز میں کچھ ہیوی ویٹ اٹھا لئے۔ صبح اٹھا تو تمام مسلز اکڑ چکے تھے۔ چلنا پھرنا دشوار ہوچکا تھا۔ دوپہر کو ظہر کا ٹائم ہوا تو دوست مجھے نماز کیلئے کہنے لگا۔ میرے پاس بہت اچھا بہانہ تھا کہ میں جسم میں درد کی وجہ سے نہ پڑھوں لیکن پھر میں نے سوچا کہ نماز پڑھ ہی لی جائے۔
نماز پڑھنے گیا۔ قیام کے بعد جب رکوع کی حالت میں گیا تو پتہ چلا کہ یہ تو کمر کی سب سے بہترین ایکسرسائز deadlift کی ہی ایک مؤثر شکل ھے۔
سجدہ ختم کیا اور جب دونوں ہاتھوں سے اوپر اٹھایا تو پتہ چلا کہ یہ تو push ups اور shoulder press کی ایک کمبائنڈ ایکسرسائز سے بھی زیادہ مؤثر ہے۔
پہلی رکعت کے سجدے کے بعد جب قیام میں جانے کیلئے گھٹنوں اور پاؤں کے زور پر اپنے جسم کو اٹھایا تو پتہ چلا کہ یہ تو سکواٹ جو کہ تمام ایکسرسائزز کی ماں کہلاتی ہے، اس سے بھی زیادہ مؤثر ہے۔
دوسری رکعت کے سجدے کے بعد جب اتحیات کیلئے بیٹھا تو ٹانگوں کے تمام مسلز کو بہت راحت ملی۔ سمجھ آگئی کہ میرا جسم اس وقت stretches کررہا تھا۔
نماز کے آخر میں سلام پھیرتے وقت میں شرم سے پانی پانی ہوچکا تھا کہ میں نے خوامخواہ ہی ایکسرسائز میں اتنی ریسرچ کرڈالی، اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے مسلمان کیلئے نماز کی شکل میں دنیا کی بہترین ایکسرسائزز کا مجموعہ تو ہمیں پہلے ہی بتا دیا ہے۔ بس دن میں پانچ دفعہ پانچ منٹ کیلئے نماز پڑھ لیں، ثواب کا ثواب اور صحت کی صحت۔
اب کچھ لوگ کہیں گے کہ اگر ایسا ہوتا تو ہماری توندیں کیوں نکلی ہوتی ہیں۔
اس کا جواب یہ ھے کہ ہم اسلام کے دوسرے احکامات یعنی بھوک رکھ کر کھانا یا اعتدال سے کھانا اور کھانے کے بعد پانی نہ پینا جیسی سنتوں پر عمل نہیں کرتے۔
ویسے بھی شایدہماری نیت اپنی صحت کو ٹھیک رکھنے میں ٹھیک ہی نہ ہو!!!!
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers