١١٠ - ثابت البنانی کہتے ہیں :
" ایک نوجون نے کافی زمانہ جہاد کیا اور شہادت کی.کوشش کی مگر شہید نا ہوا، کہنے لگا : مجھے گھر لوٹ کر شادی کر لے نی چاہیے ، یہ کہ کر اپنے خیمہ میں جاکر سو گیا ، اس کے ساتھیوں نے اس کو ظہر کی نماز کے لیے جگایا تو رو پڑا ، کہنےلگا مجھے کچھ نہیں ہوا ، بس اتنا ہے کہ خواب میں میرے پاس کوئی آیا اور کہنے لگا : اپنی حور کے پاس چلو ، میں اس کے ساتھ چل دیا ، وہ مجھے ایک سفید زمین پر لے آیا ، جہاں ایک ایسا باغ تھا کہ اس سے خوب صورت میں نے کبھی نا دیکھا تھا ، اس میں دس ایسی لڑکیاں تھیں جن سے خوب صورت میں نے کبھی کوئی لڑکی نہیں دیکھی ، میں نے سوچا میری حور ان میں سے کوئی ہوگی ، میں نے ان سے پوچھا تم میں موٹی آنکھوں والی حور ہے ؟ انھوں نے جواب دیا
: وہ آگے ہے ، ہم تو اس کی لونڈیاں ہیں ، یہ سن کر میں اپنے ساتھی کے داتھ آگے چلا حتی کہ ہم ایک اور باغ میں پہنچے جو پہلے سے دوگنا خوب صورت تھا ، اس میں بیس لڑکیاں تھیں جو پہلی لڑکیوں سے حسن میں دوگنی تھیں ، میں نے سوچا میری حور ان میں ہوگی ، پوچھا تو وہ کہنے لگیں : وہ آگے ہے ہم تو اس کی لونڈیاں ہیں ، یہ سن کر ہم آگے چلے حتی کہ تیس لونڈیوں تک آۓ اس کے بعد میں ایک جوف دار سرخ یاقوت سے بنے ہوے خیمے تک پہنچا ، جس کے ارد گرد روشنی تھی ، میرے ساتھی نے مجھ سے کہا : اس میں چلے جاؤ ، میں اندر داخل ہوا تو اندر ایک عورت تھی جس کے سامنے خیمے کی روشنی بھی مانند پڑ رہی تھی ، میں کچھ دیر اس سے بیٹھ کے باتیں کرنے لگا وہ مجھ سے باتیں کرنے لگی ، یہاں تک کہ میرے ساتھی نے مجھے آواز دی : باہر آؤ ، چلیں ، مجھ میں انکار کی سکت نا تھی ، جانے کے لیے کھڑا ہوا تو اس حور نے میری چادر پکڑ لی ، کہنے لگی : آج رات افطاری میرے پاس کرنا ،
(خواب ختم ہوا)
جب تم لوگوں نے مجھے بیدار کیا تو میں رو پڑا کہ یہ تو خواب تھا ، اس کی بیداری کہ تھوڑی دیر بعد ہی کارروائی کرنے کیلیے نکلنے کی آواز لگائی گئی ، لوگ سوار ہوے کارروائی شروع ہوئی جب بالکل افطاری کا وقت ہوا تو وہ نوجوان شہید ہو گیا ، وہ نوجوان تھا بھی روزے سے ، راوی کہتے ہیں ہمارا گمان ہے کہ وا نوجوان انصار میں سے تھا "
___________________________
[ الجهاد لابن المبارك ص ١٤٤ رقم ١٤٩ ] ك ]
(قال الشيخ المجاهد عبد الله العزام : سند صحيح ، [ عشاق الحور العين ص ٨٦ ] )
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers