جب میں فیس بک پر نہیں تھا تو سوچتا تھاکہ لوگ کیسے ہوتے ہوں گے، فیس بک پر آکر سوچتاہوں لوگ کیسے کیسے ہوتے ہیں - مثلاً لوگ ایسے ایسے ہوتے ہیں:

  1- زبردستی کے 'پرفیکٹ پرسن' :
جو خود کو آل ان آل، بالکل پرفیکٹ سمجھتے ہیں، ان لوگوں کو لگتا ہے کہ آس پاس کی ساری دنیا انہیں فالو کرتی ہے اور ان کی تقلید کرتی ہے۔ساتھ ساتھ ہی خود کو modest ظاہر کرنے کی نوٹنکی بھی کرتے ہیں۔ (ہائے بیچارے )

  2 - خودساختہ اچھے اور ریزرو لوگ:
اس نسل کی کھیپ اپنے آپ کو بڑا ریزرو ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہے، مگر ہوتے یہ ہر ایک کے 'بیسٹ فرینڈ' ہیں- ساتھ ہی ساتھ خود کو بہت اچھا بھی بتانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، جس کا طریقہ یہ ہے کہ انباکس میں ظاہر کریں گے کہ آپ سے اچھا ان کا کوئی دوست ہے ہی نہیں اور پبلک پوسٹس پر اپنی کوشش پر خود ہی پانی پھیر دیں گے۔ 

3 - ٹوٹل نوٹنکی
جو آپ کے سامنے صرف آپ کے دوست اور کسی دوسرے کے پکے حریف بنے پھرتے ہیں، اور اسی 'دوسرے' کے سامنے جا کر 'آپ' کو پکا حریف بتاتے ہیں۔

  4- انباکس میں سات خون معاف کرانے والے
یہ لوگ پبلک پوسٹس پر 'سات قتل' کرتے ہیں اور انباکس میں 'سات خون معاف کرانے' آجاتے ہیں۔ (اشعال انگیز )

  5 - ماڈلز
نہ نہ، اصلی والے نہیں، فیس بکی، جو اپنے آپ کو ماڈل سمجھتے ہیں۔ کچھ تو خود کو 'رول ماڈل' اور کچھ ٹی وی والے ماڈل سمجھتے ہیں، ان کو لگتا ہے کہ یہ لوگ بہت فیمس ہیں اور لوگوں کو انہیں فالو کرنے اور ان کی پروفائلز دیکھنے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔

  6 - پھپھے کٹنے
یہ لوگ کسی گروپ/ پیج یا وال کی پوسٹ پر اپنے حق میں آپ سے جھگڑا کروائیں گے اور انباکس میں جا کر دوسرے بندے سے صلح کر لیں گے۔۔۔ (ڈرپوک کہیں کے)-

  7 - انجان دوست
جو عرصے دوست رہنے کے بعد بھی وقتاً فوقتاً ذائقہ تبدیل کرنے کو انجان بنتے رہیں گے۔

  8 - معصوم لوگ
یہ میرے جیسے ہوتے ہیں جو اوپر بیان کی گئی تمام قِسموں کو جھیلتے ہیں۔ ستم یہ کہ اکثر انہیں دوست بن کر جھیلنا پڑتا ہے۔ (ان تمام اقسام کا تجربہ ہے )
خصوصی نوٹ:
اوپر بیان کی گئی تمام باتیں مرد و عورت پر یکساں لاگو ہیں-
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers