مشہور وائس اور ویڈیو کالنگ سروس سکائپ گزشتہ کئی سالوں سے لوگوں کے درمیان فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس سروس کو استعمال کرتے ہیں۔ سکائپ کے ذریعے ویڈیو یا وائس کال کرنے کیلئے اس کی ایپلی کیشن کو ڈاﺅن لوڈ کرنا ضروری ہے جو مختلف پلیٹ فارمز یعنی ونڈوز، میک، لینکس، اینڈرائڈ اور آئی فون پر دستیاب ہیں۔    تفصیل سے پڑھئے
مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس سروس کو خریدے جانے کے بعد اس کئی مفید تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے کئی آسانیاں پیدا ہوئی ہیں تاہم اب مائیکرو سافٹ نے سکائپ کے صارفین کو ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے کے جھنجھٹ سے چھٹکارا دلانے کیلئے نئی ویب سروس کا آغاز بھی کر دیا ہے جس کے تحت سکائپ کو کسی بھی انٹرنیٹ براﺅزر پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ یہ سروس ابتدائی طور پر برطانیہ کے صارفین کیلئے مہیا کی گئی ہے تاہم اسے جلد ہی دنیا بھر کے صارفین کیلئے مہیا کر دیا جائے گا۔ لیکن اس خبر میں بتائے گئے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے آپ ابھی سے ہی یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں۔ 
سکائپ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سروس کو انٹرنیٹ ایکسپلورر 11، موزیلا فائر فاکس، گوگل کروم اور سفاری پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔  اپنے انٹرنیٹ براﺅزر میں "web.skype.com" لکھیں اور سکائپ کی ویب سروس کو استعمال کر کے اپنے پیاروں سے بات چیت کا لطف اٹھائیں۔ اس سروس کو پاکستان میں کیسے استعمال کرنا ہے؟ طریقہ جاننے کیلئے مندرجہ ذیل معلومات دیکھئے۔
سب سے پہلے کوئی ایسا پراکسی سافٹ وئیر انسٹال کریں جو برطانیہ کے آئی پی ایڈریس استعمال کرتا ہو۔ اس مقصد کیلئے "ZenMate"  اچھی آپشن ہے۔ یہ کوئی ایپلی کیشن نہیں بلکہ مختلف برائوزرز کیلئے دستیاب ایکسٹینشن ہے جو مفت ڈائون لوڈ کر کے کروم، فائر فاکس، اوپیرا اور سفاری پر چلائی جا سکتی ہے اور اس سے کمپیوٹر کی سپیڈ پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسے ڈائون لوڈ کرنے کیلئٖے یہاں کلک کریں۔


    اب آپ سکائپ کی ویب سروس استعمال کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ انٹرنیٹ برائوزر کی ایڈریس بار میں "web.skype.com" لکھیں تو آپ کے سامنے لاگ ان پیج کھل جائے گا۔ اگر آپ پہلے سے سکائپ استعمال کر رہے ہیں تو اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ لکھ کر لاگ ان کریں بصورت دیگر سکائپ استعمال کرنے کیلئے نیا اکائونٹ بنا لیں۔ اگر آپ چاہیں تو اپنے فیس بک اکائونٹ کے ساتھ بھی لاگ ان کر سکتے ہیں۔
    لاگ ان ہونے کے بعد آپ کے سامنے سکائپ ویب سروس کا پیج کھل جائے گا اور آپ یہ دیکھ کر خوش ہو جائیں گے کہ بالآخر آپ بھی سکائپ کی ویب سروس استعمال کرنے کیلئے تقریبا تیار ہو چکے ہیں۔ اس پیج پر  ایک ضروری پلگ ان انسٹال کرنے کی آپشن آئے گی جو اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے لہٰذا اسے انسٹال کرنےکر لیں-
    • سکائپ پلگ ان انسٹال کرنے کی آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے یہ پیج کھل جائے گا۔


    • پلگ انسٹال ہونے کے بعد آپ کا کام ختم اور آپ ویب سروس استعمال کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ اپنے پیاروں اور دوستوں کو ویڈیو یا وائس کالز کریں اور انہیں بھی اس زبردست سروس کے بارے میں آگاہ کریں۔

    Enter your email address:

    Delivered by FeedBurner

    Live Match Score

    فیس بک پر تلاش کریں

    مفت اکاؤنٹ کھولیں

    Jobs Career in photography today!

    Jobs Career in photography today!
    Click on ads and grab your job.

    گوگل پلس followers

    گوگل پلس followers