جوزف رڈیارڈ کپلنگ … (1865-1936) نوبیل انعام یافتہ انگلش مصنف جس نے ناول، نظمیں اور افسانے لکھے۔ ان میں زیادہ تر برطانوی نو آبادیاتی ہندوستان اور برما (میانمر) کا ماحول ملتا ہے۔ کپلنگ ممبئی، ہندوستان میں پیدا ہوا اور چھ سال کی عمر میں تعلیم حاصل کرنے انگلینڈ گیا۔ 1882-89ء کے دوران اس نے سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہور کے لیے کہانیاں ایڈٹ اور تحریر کیں۔ پھر اپنی کتاب ’’Departmental Ditties‘‘ (1886ء) شائع کی جو برطانوی نوآبادیاتی ہندوستان کی بیرکوں میں سول اور عسکری زندگی کا ایک ہجویہ ہے۔ اس کے علاوہ 1887ء میں اس کی کہانیوں کا مجموعہ ’’Plain Tales from the Hills‘‘ شائع ہوا۔ کپلنگ کی ادبی شہرت کی وجہ ہندوستان میں انگلش زندگی کے متعلق چھ کہانیاں (1888-9ء) تھیں جن میں سرزمین ہندوستان اور ہندوستانیوں کی قدر افزائی کی گئی۔ بعد ازاں اس نے ایشیا اور امریکہ میں وسیع پیمانے پر سفر کیا، ایک امریکی لڑکی کیرولین بیلسٹائر سے شادی کی (1892ء)، ورمونٹ میں مقیم ہوا اور انجام کار 1903ء میں انگلینڈ بس گیا۔ وہ ایک کثیر نویس تھا۔ زیادہ تر تحریروں نے وسیع مقبولیت پائی۔ 1907ء میں اسے نوبیل انعام برائے ادب ملا۔ وہ یہ انعام حاصل کرنے والا پہلا انگلش مصنف تھا۔ کپلنگ کو عظیم ترین انگلش افسانہ نگاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ بطور شاعر وہ عام برطانوی سپاہی کی روزمرہ زبان اور محاورہ استعمال کرنے کی وجہ سے قابل ذکر ہے۔ تاہم، سامراجیت پر اس کا اصرار انگلینڈ کے وکٹوریائی ماضی کی بازگشت تھا۔ کپلنگ کی اہم کہانیوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں: ’’Many Inventions‘‘ (1893ء)، ’’The Jungle Book‘‘ (1894ء)، ’’The Second Jungle Book‘‘ (1895ء)، ’’Just So Stories for Little Children‘‘ (1902ء) اور ’’Puck of Pook's Hill‘‘ (1906ء)۔ مقبول ترین ناول یا طویل کہانیوں میں ’’The Light That Failed‘‘ (1891ء)، ’’Captains Courageous‘‘ (1897ء)، ’’Stalky & Co.‘‘ (1899ء) اور ’’Kim‘‘ (1901ء) شامل ہیں۔ اس کی شاعری کے کئی مجموعے بھی شائع ہوئے: ’’Barrack-Room Ballads‘‘ (1892ء) اور ’’The Five Nations‘‘ (1903ء)۔ (انسائیکلو پیڈیا ادبیاتِ عالم سے ماخوذ)

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers