کیا آپ نے کبھی پرندوں کو بہت پریشان ، سخت مصروف اور حواس باختہ پھرتے دیکھا ہے ؟ نہیں دیکھا ہو گا۔ بلکہ وہ تو ہمیشہ بہت مطمئن اور چین کی بانسری بجاتے نظر آتے ہیں۔
چڑیا کو دیکھیں،،، کیسے پھدک پھدک کر چلتی ہے اور ہمیشہ زندگی سے بھر پور نظر آتی ہے۔۔۔ کوے کو دیکھیں،،، کیسے بادشاہوں کی طرح ایک ایک ٹانگ اٹھا کر خراماں خراماں چلتا ہے جیسے دنیا و ما فیہا سے بے نیاز ہے۔ اور اسی طرح دوسرے پرندے۔۔۔
تو وہ کون سی چیز ہے جو پرندوں کو ہر قسم کے فکر و فاقہ سے دور رکھتی ہے؟؟؟ آئیے ۔۔۔ خود پرندوں سے ہی جاننے کی کوششکرتے ہیں۔۔۔ اشفاق احمد کے " زاویہ" سے ایک اقتباس کی مدد سے۔             تفصیل سے پڑھئے

ہمارے گھر میں دھوپ سینکتے ہوئے میں ایک چڑیا کو دیکھا کرتا ہوں، جو بڑی دیر سے ہمارے گھر میں رہتی ہے اور غالباً یہ اُس چڑیا کی یا تو بیٹی ہے، یا نواسی ہے جو بہت ہی دیر سے ہمارے مکان کی چھت کے ایک کونے میں رہتی ہے۔ ہمارا مکان ویسے تو بڑا اچھا ہے، اس کی "آروی" کی چھتیں ہیں، لیکن کوئی نہ کوئی کھدرا ایسا رہ ہی جاتا ہے، جو ایسے مکینوں کو بھی جگہ فراہم کر دیتا ہے۔ یہ چڑیا بڑے شوق، بڑے سبھاؤ اور بڑے ہی مانوس انداز میں گھومتی پھرتی رہتی ہے۔ ہمارے کمرے کے اندر بھی اور فرش پر بھی چلی آتی ہے۔

کل ایک فاختہ آئی جو ٹیلیفون کی تار پر بیٹھی تھی اور یہ چڑیا اُڑ کر اُس کے پاس گئی، اُس وقت میں دھوپ سینک (تاپ) رہا تھا۔ اُس چڑیا نے فاختہ سے پوچھا کہ " آپا یہ جو لوگ ہوتے ہیں انسان، جن کے ساتھ میں رہتی ہوں، یہ اتنے بے چین کیوں ہوتے ہیں؟یہ بھاگے کیوں پھرتے ہیں؟ دروازے کیوں بند کرتے اور کھولتے ہیں؟ اس کی وجہ کیا ہے؟"

فاختہ نے کہا کہ "میرا خیال ہے کہ جس طرح ہم جانوروں کا ایک اللہ ہوتا ہے، ان کا کوئی اللہ نہیں ہے اور ہمیں یہ چاہئے کہ ہم مل کر کوئی دعا کریں کہ ان کو بھی ایک اللہ مل جائے۔ اس طرح انہیں آسانی ہو جائے گی، کیونکہ اگر ان کو اللہ نہ مل سکا، تو مشکل میں زندگی بسر کریں گے۔

خدا کو بھول گئے لوگ فکر روزی میں
تلاش رزق کی ہے رزاق کا خیال نہیں۔
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers