رمضان المبارک کا مبارک وبابرکت مہینہ گزر رها هے، اورتمام اهل اسلام نے ایمان واحتساب کے ساتهہ مختلف اعمال صالحہ کی صورت میں اپنے لیئے زاد راه تیار کیا اور اپنے رب کا قرب ورضا حاصل کر رهے هین؛
الله تعالی نے انسان کو جسم و روح سے مُرکب بنایا هے ، اور یہ بات بهی بالکل بدیہی اور واضح هے کہ روح هی اصل هے اوراسی سے انسان کی زندگی هے- اسی لیئے انسانی جسم سے روح کے نکلنے کے بعد وه ایک بے جان لاش بن جاتا هے ، شریعت مُطہره جہاں هم کو ظاهری جسم کی صفائ وپاکی وآرائش وزیبائش کی تعلیم دیتی هے تو اس سے کہیں زیاده روح کی صفائ وپاکی وتزکیہ کا حکم دیتی هے ، روح کی صفائ وتزکیہ کا مسئلہ بہت زیاده اهم اوربہت زیاده قابل فکرهے ، روح کی بهی صفائ هوتی هے- روح کا بهی غسل هوتا هے ، روح کی بهی آرائش وزیبائش هوتی هے ، روح کا بهی لباس هوتا هے ،                تفصیل سے پڑھئے

ارشاد باری تعالی هے
[ يا بني آدم قد أنزلنا عليكم لباسا يواري سوأتكم و ريشا و لباس التقوى ذلك خير].
اس آیت مبارکہ میں جسم کے لباس کا بهی ذکر هے اور اس کے بعد روح کے لباس کا بهی ذکر کیا گیا هے اور اس کو ( لباسُ التقوى ) کہا گیا اور فرمایا گیا کہ یہ جسمانی لباس کے مقابلہ میں بہت اعلی اوربہت بہترهے ،
( وَ لباسُ التقوى ذلكَ خَير) روح کا غسل اور اس کی آرائش وزیبائش کا بہترین اور اهم ترین وقت رمضان المبارک کا پورا مبارک مہینہ ھے ، الله تعالی هی جانتا هے کہ هم میں سے کس کس نے اپنے روح کا غسل کیا ؟ یقینا روح کے غسل وآرائش وزیبائش کا خاص الخاص وقت رمضان المبارک کا مہینہ هے ، یقینا وه لوگ خوش قسمت وخوش نصیب هیں اوربہت کامیاب وکامران هیں جنهوں نے رمضان المبارک کے دنوں اور راتوں میں اپنی روح کا بار بار غسل کیا ،
دن کو روزه رکها تمام شرائط وآداب کے ساتهہ ، رات کو بیس رکعت تراویح میں قرآن سنانے یا سننے کا اهتمام کیا ، توبہ واستغفار وذکرواذکار کا اهتمام کیا ، ليلة القدر کی عظیم دولت ونعمت کے حصول کا اهتمام کیا ، تلاوت قرآن کا خاص اهتمام کیا ، اور تنافس کا جذبہ پیدا کیا ، عشره اخیر اعتکاف کیا ، وغیره ذالک
روح کا غسل کیا هے ؟؟ روح کا غسل هے دل کی سچی توبہ اور اپنے حقیقی مالک کی طرف کامل رجوع ، اور روح کا لباس کیا هے ؟؟ روح کا لباس تقوی هے قرآن مجید نے اسی کو فرمایا ( وَ لباسُ التقوى ذلكَ خَير
الله تعالی مجهے اورآپ کو اورجمیع اهل اسلام کو یہ توفیق دے کہ هم روح کوغسل دیں اورالله تعالی همیں توفیق دے کہ روح کے لباس اور روح کو اچها پہنانے کی فکرکریں اور وه کیا هے ؟؟ بس دو چیزیں هیں
توبہ اور تقوی ، اور توبہ کیا هے ؟؟ وه یہ کہ هم سے اِس وقت تک جتنے بهی گناه اور غیرشرع اعمال سرزد هوئے هیں ، توسچے دل سے هم الله تعالی سے معافی مانگیں اوردل سے یہ پختہ اراده کرلیں کہ آئنده ان سے بچنے کی کوشش کریں گے ، اوراگرهم نے صرف معافی مانگی اورآئنده کے لیئے گناهوں سے بچنے اورباز رهنے کا اراده وعزم نہیں کیا تو یہ توبہ نہیں هوئ بلکہ اس کا نام استغفار هے اور یہ گویا آدهی توبہ ضرور هے اور بلاشبہ صرف استغفار و معافی بهی بہت بہترین خصلت اورکام آنے والی چیز هے ، لیکن ابهی یہ کام ادهورا اور ناقص هے پوری توبہ یہ نہیں هے ، کیونکہ کامل توبہ کے لیئے یہ شرط هے کہ مُعافی واستغفار ومغفرت مانگنے کے ساتهہ یہ پختہ اراده وعزم بهی کرے کہ انشاء الله آئنده کسی گناه کا ارتکاب نہیں کروں گا اور همیشہ تمام گناهوں سے بچنے کی کوشش کروں گا ، اوربالفرض کوئ گناه سرزد هوجائے توفورا سچی توبہ کروں گا ، یہ هے حقیقی توبہ اگر هم سب کو یہ نصیب هوا هے تو بس روح کا غسل هوگیا هے ،
لہذا دو کام اهل اسلام کے لیئے هروقت ضروری هیں 1 = سچی توبہ اور 2 = کامل تقوی ، یقینا اس توبہ وتقوی کے بعد بهی هم سے گناه هوسکتے هیں ، هم فرشتے نہیں بن جائیں گے ، بهول چوک هوگی ، غفلت هوگی ، غلطیاں کوتاهیاں هوں گی ، نفس وشیطان کے حملے هوں گے ، لیکن یہ بهول چوک وگناه وغلطی همیں تقوی سے محروم نہیں کرے گی ، جب تقوی نصیب هوگیا تو پهروه همیں جگائے گا سچی توبہ واستغفار پر فورا آماده کرے گا ،
اهل تقوی اور مُتقین کا یہی حال قرآن نے اس طرح بیان کیا
إن الذين اتقوا إذا مسهم طائف من الشيطان تذكروا فإذا هم مبصرون وإخوانهم يمدونهم في الغي ثم لا يقصرون ))
یعنی اهل تقوی کا یہ حال هے کہ جب شیطان ان پرحملہ آور هوتا هے ، اورکوئ غلطی کوئ معصیت ان سے سرزد هوتی هے توفرمایا " تـَذَكـَّروُا " ان کے اندرایک چونک پیدا هوجاتی هے ، ان کی آنکهیں کهل جاتی هیں ، هائے یہ کیا هوگیا ، وه چیختے روتے هیں ، بے چین ومُضطرب هوجاتے هیں ، الله تعالی کے سامنے خوب گڑگڑاتے هیں ، اور پهراسی رونے دهونے اورتوبہ کرنے سے هی ان سکون ملتا هے اورقرب الہی میں مُسلسل ترقی هوتی هے،
الله تعالی مجهے اورآپ کوبهی یہ عظیم دولت وتعلق مع الله نصیب کرے. ﺁﻣﯿﻦ ﯾﺎﺭﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers