1۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اِس وقت پاکستان میں 12 کروڑ97لاکھ سے زائد لوگ مختلف موبائل فون نیٹ ورکس سے منسلک ہیں۔ جو کسی بھی ملک کی کل آبادی کا سب سے زیادہ حصہ ہے۔
2۔ اکبرِ اعظم وہ واحد مغل بادشاہ تھا جس نے اپنی زندگی میں ہی اپنے مقبرے کا ڈئزائن اور جگہ مختص کر لی تھی۔
3۔ مصر وہ واحد اسلامی ملک ہے جس کا ذکر قرآنِ پاک میں آیا ہے۔
4۔ حضرت داؤد علیہ السلام کے دستِ مبارک کو اللہ تعالیٰ نے ایسی کرامت سے نوازا تھا کہ آپؑ کے ہاتھ میں لوہے جیسی سخت دھات بھی نرم ہو جاتی تھی۔
5۔ دنیا میں سب زیادہ عبور کی جانے والی سرحد امریکہ اور میکسیکو کی ہے۔ جہاں سے ایک اندازے کے مطابق روزانہ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں گزرتی ہیں اور ہر گاڑی 8 سے 10 ڈالر کا ٹیکس ادا کرتی ہے۔
6۔ دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر ایک سروے کے مطابق ہر 1 سیکنڈ میں 3 بچوں کا اضافہ ہو جاتا ہے۔
7۔ مغل بادشاہوں نے 166 سال تک کشمیر پر حکومت کی۔
8۔ روس میں جھیل "بیکال" دنیا کی سب سے گہری ترین جھیل ہے، اِس کی گہرائی 6,365 فٹ ہے۔
9۔ انگور کی بیل کو اگر حفاظت سے رکھا جائے اور مناسب دیکھ بھال کی جائے تو یہ 300 سال تک پھل دے سکتی ہے۔
10۔ آسٹریلیا وہ واحد ملک ہے جس نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے پہلا ٹیسٹ میچ )15 تا 19 مارچ 1877ء( اور سب سے پہلا ون۔ڈے میچ )5 جنوری 1971ء( دونوں ہی جیتے ہیں۔ اور دونوں ہی انگلینڈ کے خلاف تھے۔
11۔ چوہدری رحمت علی نے لفظِ "پاکستان" کا استعمال سب سے پہلے 28 جنوری 1933ء کو لندن کے ایک پمفلٹ "now or never" میں کیا تھا۔
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers