امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کی افضل ترین شخصیت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے محب و محبوب رفیق، خلیفہ اول، امیرالمومنین سیدنا ابوبکر صدیق ر کی وفات کے بارے میں متعدد حضرات نے لکھا ہے کہ دراصل آپکو سرور کائنات، فخر موجودات، سیدنا و مولانا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وفات کا اس قدر صدمہ تھا کہ آپ اندر ہی اندر گھٹتے رہے ـ اور برابر لاغر و نحیف اور کمزور ہوتے چلے گۓ، اور یہی اندرونی کڑھن آپکی وفات کا سبب بنی. آپ نے مرض الوفات میں اکابر اصحاب الراۓ صحابہ سے مشورہ کر کے اپنے بعد سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کو خلیفہ متعین فرمایا اور اس پر بیعت لی اور جب یہ کام بخیر و خوبی انجام پا گیا تو آپ ر نے بارگاہ ایزدی میں یہ دعا فرمائی :ـــــ                          تفصیل سے پڑھئے
اے اللہ!! میں نے جو کام کیا ہے اس سے میرا مقصود صرف مسلمانوں کی اصلاح ہے ـ
میں نے فتنہ کے ڈر سے جو کچھ کیا اسکو آپ اچھی طرح جانتے ہیں، میں نے اس معاملہ میں اپنی راۓ سے اجتہاد کیا ہے اور اپنی دانست میں مسلمانوں کو سب سے بہتر، طاقت ور، اور نیکی پر حریص شخص کو ان پر حاکم بنایا ہےـ میں آپ کے حکم سے دنیاۓ فانی کو چھوڑ رہا ہوں، آپ ان میں میری طرح کے خیر خواہ لوگ پیدا فرمائي، مسلمانوں کے حکام کو صلاحیت سے نوازيۓ اور عمن بن الخطاب ر کو خلفاء راشدین میں داخل فرمائيے ـــ اور انکی رعایا کی اصلاح فرمائيےــــ
آپکی صاحبزادی ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، اپنے مشفق والد ماجد کی مایوس کن بیماری سے سخت پریشان تھیں جب عیادت کے لیے آتیں تو آپکی تکلیف دیکھ کر بیقراری والے اشعار پڑھتیںــــ
حضرت ابوبکر ر یہ جواب دیتے کہ بیٹی!! یہ اشعار مت پڑھو بلکہ یہ آیت پڑھو:ــ
اور وہ آئی موت کی بے حوشی، تحقیق یہ وہ ہے جس سے تو ٹلتا رہتا تھاــ
سورۃ ق ۱۹
ایک روایت میں ہے کہ آپ ر نے وفات سے قبل حضرت عائشہ ر سے فرمایا کہ بیٹی!! مجھے میرے ان مستعمل کپڑوں میں ہی کفن دینا اور آج پیر کا دن ہے اگر میرا رات انتقال ہو جاۓ تو میری تدفین میں کل کا انتظار نہ کرنا کیونکہ میں جتنی جلدی رسول اللہ کی خدمت میں پہنچ جاؤں اتنا ہی بہتر ہے ـــــ
تاریخ الخلفاء ۱۰۲

اور یہ بھی مشہور ہے یہ وفات کے وقت آپکی زبان مبارک پر یہ الفاظ جاری تھے ـ
موت دے مجھ کو اسلام پر، اور ملا مجھ کو نیک بختوں میں ـــسورہ یوسف ۱۰۱
اس دعا کے بعد آپ رحلت فرما گۓ ــــ
رضی اللہ عنہ، وارضاہ، رحمہ اللہ تعالی رحمتہ واسعتہ
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers