دُنیا کے مقبول ترین کھیل کے دو ناموں کا گھن چکر * کیا کہا،ایک ہی کھیل کے دو نام؟مگر یہ کیسے ہو سکتا ہے؟لیکن یہ حقیقت ہے کہ لاکھوں لوگ دنیا کے مشہور ترین کھیل ،فٹ بال کو دوسرے نام’’سوکر‘‘(Soccer)کی حیثیت ہی سے جانتے پہچانتے ہیں۔ امریکہ،کینیڈا،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ وغیرہ میں یہ کھیل ’’سوکر‘‘ ہی کہلاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ لفظ’’ سوکر‘‘ نے امریکہ نہیں برطانیہ میں میں جنم لیا۔دیگر مشہور کھیلوں مثلاً ہاکی اور کرکٹ کی طرح فٹ بال بھی برطانوی میدانوں میں پلا بڑھا۔یہ انیسویں صدی کا واقعہ ہے،     تفصیل سے پڑھئے
جب فٹ بال ایلیٹ برطانوی طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں مقبول ہونا شروع ہوا۔جلد ہی کھیل کے کلب بھی وجود میں آ گئے۔26اکتوبر 1863ء کو ان کلبوں کا ایک اجلاس لندن میں منعقد ہوا۔وہیں اس کھیل کو ’’ایسوسی ایشن فٹ بال‘‘(Association Football)کا نام ملا،نیز کھیل کے قواعد و ضوابط متعین کیے گئے۔اس وقت ملک میں ’’رگبی فٹ بال‘‘مقبول کھیل تھا۔سو نئے کھیل کو اس سے ممتاز کرنے کی خاطر ایسوسی ایشن فٹ بال کا نام تخلیق ہوا۔ اس زمانے میں برطانوی طبقہ بالا کے نوجوانوں کا چلن تھا کہ وہ ہر طویل نام کی عرفیت وضع کر لیتے۔ساتھ ہی عرف کے آخر میں ’’er‘‘لگا دیا جاتا۔مثلاً رگبی فٹ بال ’’رگر‘‘ (Rugger) کہلاتا۔چناں چہ نوجوانوں میں جلد ہی ایسوسی ایشن فٹ بال ’’پہلے اسسوکر(Assoccer)اور پھر سوکر کے عرف سے مشہور ہو گیا۔روایت ہے کہ آکسفررڈ یونیورسٹی کے ایک فٹ بالر،چارلس وریڈ فورڈ برائن نے پہلے پہل سوکر کا عرف ستعمال کیا۔ بیشتر برطانوی کھیلوں کے مانند سوکر بھی پہلے صرف ایلیٹ طبقے میں کھیلا گیا،مگر رفتہ رفتہ وہ متوسط اور نچلے طبقوں میں بھی مقبول ہونے لگا۔عوام الناس نے ہی اسے فٹ بال کا نام دیا۔آہستہ آہستہ برطانیہ میں کھیل اسی نام سے جانا پہچانا گیا۔یہ تیزرفتار کھیل پھر بتدریج ان تمام ملکوں میں پھیلنے لگا ،جہاں انگریز پہنچے ہوئے تھے،مگر اس پھیلائو کے عمل میں ندرت یہ پیدا ہوئی کہ امریکہ،کینیڈا،آئر لینڈ،آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں پہلے ہی کچھ مقامی کھیل فٹ بال کے نام سے مشہور ہو چکے تھے۔سو نئے کھیل کو ان سے ممتاز کرنے کی خاطر اسے سوکر کہا جانے لگا۔یہی وجہ ہے،دور جدید میں بھی درج بالا ممالک میں فٹ بال (سوکر) ہی کہلاتا ہے۔ تاہم برطانیہ کی دیگر نوآبادیوں، مثلاً ہندوستان، ملائشیا،سری لنکا ،سنگاپور اور بیشتر یورپی ملکوں میں نیا کھیل فٹ بال ہی کہلایا۔چند ممالک میں نام مقامی زبان میں ڈھال لیا گیا۔مثال کے طور پہ اطالوی زبان میں یہ کھیل ’’کالکیو‘‘ (Calcio) کہلایا۔ اطالوی میں اس کا مطلب ہے:کک یعنی ٹھوکر مارنا۔دیگر زبانوں میں فٹ بال کے دلچسپ نام درج ذیل ہیں: ٭نوگومت(بوسینائی و کروشیائی) ٭فوکی (ہنگرین) ٭بونگ ڈا(ویت نامی) ٭بولا پیک (ملائی) ٭شوکو(کوریائی) ٭ساکر (آئرش) ٭ساکا(جاپانی) ٭ووٹ بال(ولندیزی) ٭ فٹ بولڈ(ڈینش)

Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers