مرزا غالب کا فرنگی شاگرد (کپٹین الیگزینڈر ہیڈرلی آزاد)
یوں تو غالب سے متعدد نامور شعرا نے فیض اٹھایا ، لیکن ہم یہاں ایک ایسے شاگرد کی بات کرنے جارہے ہیں جو کہ نہ ہندوستانی تھا، نہ ایشیائی تھا۔ اس شخص کو اردو ادب کی تاریخ میں "غالب کے فرنگی شاگرد" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔       تفصیل سے پڑھئے

الیگزینڈر ہیڈرلی۔۔۔ 1829 کو پیدا ہوا۔ اردو ادب میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے۔ فرانس کے باشندے ہونے کے باوجود اردو میں ایسے باکمال تھے کہ ان کی شاعری سے ذرہ بھر غیرملکی ہونے کا شائبہ تک نہیں ہوتا۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے 1857 کے بعد اسلام قبول کرکے جان محمد نام اختیار کیا۔ انھوں نے باقاعدہ شاگردی نواب زین العابدین کی اختیار کی۔ مرزا غالب سے خطو کتابت میں اصلاح لیا کرتے تھے۔ غالب کے بہت بڑے مداح تھے ۔ اردو شاعری میں "آزاد" تخلص کیا کرتے تھے۔ ناقدین نے انھیں آزاد فرانسیسی کا نام سے بھی پکارا ہے۔ آزاد اردو کے قدیم ناقدین کے ہاں خاصے نامور تھے، پرانے جراید میں ان کا بہت تذکرہ پڑھنے کو ملتا ہے جو کہ نہ صرف ان کے فن و شاعری پر ہے بلکہ ان کی شخصیت پر بھی ہے۔ غالب کے رنگ میں ان کی ایک غزل کا مطلع کچھ یوں ہے
میں نہ وحشت میں کبھی سوئے بیاباں نکلا
واں سے دلچسپ مرا خانہ ء ویراں نکلا
آزاد فرانسیسی کا دیوان ان کی وفات کے دو سال بعد مطبع احمد نگر سے طبع ہوا۔ یہ دیوان 175 صفحات پر مشتمل ہے۔ جس کے دو دیباچے تحریر کیے گئے ۔ ایک فارسی زبان میں جو کہ منشی شوکت علی نے تحریر کیا۔ دوسرا اردو زبان میں تھامس ہیڈرلی نے تحریر کیا جو کہ اس دیوان کے مرتب تھے۔ ان کے دیباچے میں سے ایک اقتباس کچھ یوں ہے
"۔۔۔۔۔۔ ۔ اشعار اس مرحوم کے جو پریشاں جابجا پڑے پائے گویا سونے میں زمرد اور یاقوت جڑے پائے۔ خیال آیا کہ ان جواہر کو بکھرا پڑا نہ رہنے دیجیے اور ان سب اشعار کو ردیف وار جمع کرکے دیوان مرتب کیجیے تاکہ و کوئی دیکھے وہ یہ کہے کہ اگرچہ اس شخص کی تھوڑی زندگی تھی مگر واہ اس قلیل مدت میں کیا گہر افشانی تھی۔
"آزاد فرانسیسی کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں:
نوید اے دل کہ رفتہ رفتہ ہوا ہے اس کا حجاب آدھا
ہزار مشکل سے بارے رخ پر سے اس نے الٹا نقاب آدھا
خدا کی قدرت ہے ورنہ آزاد میرا اور ان بتوں کا جھگڑا
نہ ہوگا فیصل تمام دن میں مگر بروز حساب آدھا
غالب کے اس فرنگی شاگرد نے 7 جولائی 1861 کو وفات پائی

Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers