عالم فانی کی رنگینی سے رخ موڑ کر
دلنشیں محلوں میں سامانِ تعیش چھوڑکر
ہوگیا آزاد زنجیر غلامی توڑ کر
رکھ دیا اس نے عدوُّ اللہ کا سر پھوڑ کر
اس کے دشمن کی جیبیں اب بھی عرق آلود ہے
منزلِ مقصود کا ہر راستہ مسدود ہے
زہد اپنایا تھا اس نے مال و زر ہوتے ہوئے
دربدر پھرتا تھا عالی شان گھر ہوتے ہوئے
اپنی ہستی کو مٹایا کروفرہوتے ہوئے........................تفصیل سے پڑھیے

بن گیا معیوب وہ اہلِ ہنر ہوتے ہوئے
لیکن اس کے عیب پر اہل ہنر قربان ہیں
اہلِ دل، اہلِ وفا، اہلِ نظر قربان ہیں
کیا تڑپ تھی اس کے اندر کیف وکم کے باوجود
کیں فقیری اس نے لی جاہ و چشم کے باوجود
کیوں جفاکش بن گیا نازونعم کے باوجود
کیوں عجم کا رخ کیا اس نے حرم کے باوجود
کوئی تو مقصود تھا اس کی نظر کے سامنے
جس کی خاطر ڈٹ گیا خوف و خطر کے سامنے
وہ نہیں الجھا کبھی بھی فکرِناؤنوش میں
شوقِ جنت موجزن تھا اس کے عقل و ہوش میں
وہ جواں نکلا تھا کل جو دینِ حق کے جوش میں
آج وہ پہنچا بالآخر حور کی آغوش میں
باغ رضواں منتظر تھا اس کی آمد کے لیے
کٹ مرا جو گلشن دینِ محمد کے لیے
ذریت روحانی وہ غازی صلاح الدین کی
جس نے ازخود منزل مقصود کی تعیّن کی
ازسرِ نو مسلکِ عشاق کی تدوین کی
گلشن آقا کی اپنے خون سے تزئین کی
گرمجاہد تھا وہ دن کا رات کا زاہد بھی تھا
مرشدِ اہل عزیمت رہبروراشد بھی تھا
وہ نہیں پیچھے ہٹا تنقید کے الزام سے
بے نیازانہ بڑھا وہ زنجش و آلام سے
سر کیے اس نے ہمالہ جرأتِ اقدام کے
کانپتے تھے عہد کے فرعون اس کے نام سے
حلقِ بزدل میں اٹکتا تھا وہ کانٹے کی طرح
چشمِ باطل میں کھٹکتا تھا وہ کانٹے کی طرح
وہ عرب کا شہزادہ بن کے درویشِ عجم
چھوڑ کر بابِ حرم پہنچا گلستان ارم
اس کی فرقت پر ہے گو اہلِ وفا کی آنکھ نم
جذبہ شوق شہادت تاابد ہوگانہ کم
اک اسامہ کیا گیا لاکھوں اسامہ چھوڑ کر
رکھ دیااہلِ وفا کی سوچ کا رخ موڑ کر
کون کہتا ہے کہ دنیا میں فساد اس نے کیا
زندہ کُل عالم میں پھر فرضِ جہاد اس نے کیا
ذکردنیا چھوڑ کر فکرِ معاد اس نے کیا
راحت و آرام کو یوں خیرباد اُس نے کیا
کردی تازہ اس نے یادِ خالد ابن ولید
بھردیا ذوقِ جہادِ خالد ابن ولید
آج ثابت مردحق کی بے قصوری ہوگئی
اس کو حاصل بزم آقا کی حضوری ہوگئی
عالم فانی سے اگرچہ لاکھ دوری ہوگئی
زندگی کی آخری خواہش تو پوری ہوگئی
دشمنانِ دین حِق کو بھیج کر سجّین میں
آج محوِ استراحت ہے علیّین میں

اثر جون پوری
بشکریہ: نوائے افغان جہاد
Labels: ,
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers