خوبصورت زندگی کا دوسرا نام اعتدال ہے۔ میرے پاس بہت سے مریض آتے ہیں، ایک دو ماہ میں سارا وزن ختم کرنے کا ٹارگٹ لے کر۔ 
میری طرف سے ایک معذرت ہے میں آپ کی زندگی سنوارنے میں مدد دے سکتی ہوں، لیکن صحت بگاڑنے میں نہیں۔
مطلوبہ صحت و وزن پانے کے سفر میں باقاعدگی، صبر اور پُراُمید رہنا آپ کو کامیابی دلاتا ہے۔ آپ کے لیے وزن کم کرنے کے دوران جو چیزیں منع ہیں یاد رکھیے وہ آیندہ بھی اتنی ہی مضر ہوں گی جتنی کہ وزن کم کرنےWeight reduction کرنے کے دوران۔اِس لیے آیندہ بھی آپ ان چیزوں کے استعمال سے بچیںگے۔ ورزش صرف چند ماہ نہیں مستقل کرتے رہیں۔بہتر ہے صحت مند طرز زندگی کے لیے سارے خاندان کو سیر کی عادت ڈالیں۔  تفصیل سے پڑھیے

٭اپنے کام اور دُوسروں کے کام اپنے ہاتھ سے انجام دیں۔ ٭روز پُراُمید سوئیں اور پُراُمید اُٹھیں۔ ٭اپنا حوصلہ خود بڑھائیں۔ ٭ خوش رہیں اور خودکو پسند کریں۔
٭خود کو شاباش دیں، ذہن کو مثبت رکھیں اور دُوسروںکے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔ہر وقت دُوسروں کا فائدہ سوچیں۔ اللہ کا ذکر کریں،اس سے دعا مانگیں،صحت کی نعمت کے طلب گار ہوں۔امّی ابو کے کام میں مدد دیں، چھوٹے بہن بھائیوں کے لیے مددگار ثابت ہوں، اُن کے لیے ایک مثبت Positive کریکٹر بنیں۔ لڑکیاں گھر کا کام اور لڑکے باہر کے کاموں میں مدد کریں۔ ماں باپ کی دعائیں لیں۔ اسمارٹ بننے سے پہلے اچھے بنیں۔ Loveableبنیں۔ ماں باپ آپ سے بہت توقع کرتے ہیں۔ اُن کے لیے فخر بنیں، آزمائش نہ بنیں۔
بچے فرمائش کرتے ہیں پاپا! آج شوارما یا KFCکا برگر کھانا ہے۔ پاپا اپنی جیب پر بوجھ ڈال کر دِل پر بوجھ ڈالے بنا آپ کے لیے لا کر دیتے ہیں۔ مسلسل کھانے سے وزن دیکھتے ہی دیکھتے اتنا بڑھ جاتا ہے کہ پاپا کے بیٹے کا اسکول میںمذاق بنتا ہے، بیٹی کا رشتہ نہیں ہوتا تب وہ دِل پر کتنا بوجھ لیتے ہیں؟
اِس کا احساس خود کرنا ہے!!اگر کچھ جنک فوڈ کھا لی ہے، تو خدارا Moveکریں۔ نماز، باقاعدہ واک اور گھر کے کام آپ کی صحت آپ سے جُدا نہیں ہونے دیں گے۔ ٔسست، کاہل، جذباتی اور بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے والی لڑکیوں کیChest وقت سے پہلے بڑی ہوجاتی ہے۔ سست، کاہل، جذباتی اور بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے والے لڑکے Pimples اور کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔
یہ Excitementکا کنٹرول نماز اور اسمائے باری تعالیٰ کا ورد کرنے ہی سے ہوتاہے۔
بلوغت میں جسم کا بدلنا لازم ہے، لیکن جس پر گزر رہی ہوتی ہے اُس کے لیے بہت خاص بات ہوتی ہے۔ ایسے میں والد بیٹوں اور والدہ بیٹیوں کے قریب ہو جائیں۔ اس مشورے پر عمل سے آپ کئی پریشانیوں سے بچ جائیں گے۔
ہفتے میں دو تین دفعہ والد،بیٹے کے کمرے میں سوئیں اور اِسی طرح والدہ، بیٹی کے کمرے میں اور جب تسلی ہو جائے کہ وہ ایک نارمل اور پُرسکون اور Healthyنیند کی طرف آگئے ہیں،تو پھر آہستہ آہستہ زیادہ نگرانی سے کم کر دیں۔
پریشان کُن بات ہے کہ مجھے 13سے 19 سال کے بچے بچیوں کے مسائل سے بھرے ایسے ایسے پیغامات آتے ہیں کہ دِل دُکھ سے بھرجاتا ہے۔ یہ چیزیں تو اصولی طور پر مجھ تک آنے سے پہلے گھر ہی میں کسی بڑے کو دیکھ لینی چاہئیں۔ بڑوں کی بے پرواہی اور کنسرن نہ ہونے کی وجہ سے جوانی کی آمد آپ کے بچوں کے لیے اتنا بڑا عذاب بن گیا ہے۔اپنے لڑکے کو سونے سے پہلے باور کروائیں کہ وہ کھیل سے تھک کر سوئے نہ کہ وہ غلط حرکات کا مرتکب ہوکر سوئے۔
لڑکی کو بھی صحت مند (Activities) میں ڈالیں۔ جو لڑکیاں میٹرک ایف اے کرکے گھروں میں بیٹھ گئی ہیں انھیں پرائیویٹ پڑھائی، کڑھائی سلائی،بیوٹیشن پینٹنگ کچھ نہ کچھ ضرورکروائیں۔بچوں کو اِس عمر میں دوست بن کر اُن کا یہ پل صراط پار کروائیں گے تو آخرت میں یہی اولاد صدقہ جاریہ بن کر آپ کو پل صراط پار کروا دے گی۔
پیارے چھوٹے بہن بھائیو!آپ میں سے جن جن کے پیغامات مجھ تک آتے ہیں آپ مجھ سے وعدہ کرو کہ اپنے آپ کو مزید برباد نہیں کرو گے۔ Make a time tableخودسے بھی پختہ اِرادہ کریںکہ اپنی غلط عادت کو اِن شاء اللہ ختم کرنا ہے۔انڈین موویز، انگلش موویز اور کمپیوٹر پہ ناپسندیدہ تصویروں ، بلو فلموں اور ایسی سائٹس سے دُور رہیں۔اچھی Motivational موویز دیکھیں۔ انگلش بہترکریں، اُردو کی اچھی کتابیں پڑھیے۔ گیمز میں حصہ لیں۔ قرآن ترجمے سے پڑھیں۔ مختلف Short Courses میں داخلہ لیں،یاد رہے آپ کی زندگی اور آپ کی قبر دونوںPersonalہوتی ہیں۔ کوئی آپ کی زندگی جی نہیں سکتا اور نہ آپ کی قبر میں لیٹ کر اُس کی سختی جھیل سکتا ہے۔پرہیز گاری اپنانا بہت مشکل ہے لیکن یہ سب مشکلات کا حل ہے۔صحت بھی محفوظ، ایمان بھی سلامت۔ شرمندگی سے کہیں آنکھ نہیں جھکے گی۔
اپنے سے بڑے ایسے تمام دوست، سہیلیاں چھوڑ دیں جو ایکسائٹمنٹ کے نام پر آپ کو غلط گائیڈ کرتے ہیں۔ایسی جنسی باتیں کرتے ہیں جو آپ کو اچھی نہیں لگتیں کیونکہ وہ جسمانی اشتعال کا باعث بنتی ہیں۔
اپنی عمر سے بڑی بات اورتصورنہ لیں تاکہ آپ کو غلط Excitment نہ ہو۔
آپ کی زندگی توازن اور غلط جنسی تجربے کا نام نہیں ہے۔ آپ کی زندگی پرہیزگاری کے ساتھ دنیا اور آخرت میں کامیابی کا نام ہے۔دوسری صورت میں چہرے کی خوب صورتی باقی رہتی ہے نہ جسم کی اسمارٹ نیس ۔اسی لیے کہتی ہوںا سمارٹ بننے سے پہلے اچھے بنیے۔ اب آئیے معمول کے سوالات کی طرف۔ ٹین ایج گروپ کے تمام جوابات انھیں براہِ راست بھجوادیے ہیں۔
سوال: نوشین باجی میرا وزن 6 7 Kg ہے قَد 4فٹ ہے۔ میرا وزن کتنا ہونا چاہیے ۔ ثوبیہ :بہاولنگر
جواب: ثوبیہ، عمر تو آپ نے بتائی نہیں بہر حال اگر آپ غیر شادی شدہ اور کم عمر ہو،تو آپ کا وزن 49-55تک نارمل ہے۔ آپ اپنی نماز اور سیر باقاعدہ کریں۔ رات کا کھانا آٹھ بجے تک کھا لیا کریں۔ دیر سے نہ کھائیں۔
سوال: میں اٹھارہ سال کی ہوں میرا وزن 60kgہے اور قد 5.3ہے۔ کیا میں اوور ویٹ ہوں؟
حِرا سعید:کراچی
جواب: آپ کا موجودہ 23.4(BMI) ہے اور ابھی آپTeenageمیںہو۔ عام طور پر 52 سے54 kgاِس عمر کے لیے موزوں ہوتا ہے۔ طبی نقطہ نگاہ سے 49سے 64تک نارمل خیال کیا جاتا ہے۔ باقاعدہ اور خالی پیٹ کی ورزش آپ کے لیے ٹھیک رہے گی۔ 3مین میلMealاور دوSnack’sایک دن میں لو۔ 1200سے 1400کیلوری کے اندر350کیلوری ناشتے میں450لنچ میں350سے400کیلوری رات کھانے میں۔ 50سے100تک Snaksمیں استعمال کرو۔ تازہ پھل، ہول ویٹProduct اورLean meat کا استعمال آپ کی کیلوریز کو maintainکرنے میں مدد دے گا۔
سوال: میری عمر 31سال ہے۔ میرے دو بیٹے ہیں۔ میں نے بچوں کی پیدائش کے بعد خاصا وزن کم کرلیا ہے لیکن میرا پیٹ بہت باہر نکلا ہوا ہے۔ آپ میرے اِس مسئلہ کا حل بتائیں۔ نجمہ: ساہیوال
جواب:اپنی موجودہ غذا کا Analyseکریں کیونکہ بعض اوقات ہماری غذا میں بہت سی شوگر، fatاورSodiumموجود ہوتی ہے۔ یہ تین چیزیں وزن کے لیے بہت بری ہیں ان کو اپنی غذا سے نکال دیں ، اس کی جگہ صحت مند قدرتی غذا کا استعمال کردیں۔۔ جیسے کہ مچھلی، فریش فروٹ، سبزیاں اور تیز واک بہت بہترین ہے۔ اپنی غذا سے saturated فیٹ اورprocessed foodsنکال
دیں۔ اور Omega-3 والی غذائیں شامل کریں۔ مچھلی Omega-3کا بہترین ذریعہ ہے۔ اگر آپ کو مچھلی نہیں پسند،تو Flaxseedیا اخروٹ کا استعمال کرسکتی ہیں۔ زمین پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں۔ ہاتھ پیچھے موڑ کر کمر پر رکھ لیں۔ ٹانگیں بالکل سیدھی رکھیں۔ اب اپنا سر، کاندھے اور اوپر والا جسم اُٹھانے کی کوشش کریں اور جس قدر ممکن ہو اوپر اُٹھائیں۔ بیک وقت اپنی ٹانگوں کو ملا کرسیدھا رکھیں۔ تھوڑی دیر اسی پوزیشن میں رہیں اور پھر واپس پہلی والی حالت میں آجائیں۔
سوال:میرا سوال مختلف Orthopetic بیماریوں کے متعلق ہے جیسے کہ کھوکھلی اور بھُربھری ہڈیاں، جوڑوں کا درد، سوجے ہوئے گھٹنے،کمزور ریڑھ کی ہڈی۔ آپ کوئی ایسی غذا تجویز کریں کہ ایسی بیماریوں کو پہلیStageپر ہی روکا جاسکے۔ ڈاکٹر مظہر: کوئٹہ
جواب: اپنےJointsکو محفوظ رکھنے کا بہترین ذریعہ تو یہ ہے کہ آپ مختلف اور ہر طرح کی غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کریں۔ صحت مند جوڑوں کے لیے وٹامن سی،ڈی، اے ، بی کمپلیکس، K، فولک ایسڈ، کیلشیم میگنیشیم، سلینیم، selenium، زنک اور آئرن درکار ہوتے ہیں۔اور مزید جو سود مند ثابت ہوتے ہیں وہ Bioflavonoidاور Beta-Carotene ہیں۔ بروکلی، سُرخ مرچ، Citrus fruits بند گوبھی، پھول گوبھی، پالک، سٹرابیری، بلیو بیری اور رس بھری لمبے عرصے تک جوڑوں کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اپنی غذا میںLean meatمچھلی Cottage cheesکاٹیج چیز، سن فلاور Seeds، انڈے،Soya beans، Wheatgrem، ہول گرین، سیرل دالیں، کیلا بھی گاہے گاہے شامل کرتے رہیں۔
ڈرائی فروٹ Osterarthrptispainاورleg crampsمیں اچھے ہیں لیکن اعتدال اور تجویز کردہ مقدار میں ۔آپ اپنے گھٹنوں کاStrainسونے کے دوران اپنی ٹانگوںکوCurled upنہ ہونے دینے سے کم کرسکتے ہیں۔ ورزش میں۔ Squatsاور Knee bendsوالی ورزش نہ کریںجو جوڑوں پرStrain دے۔ میں Standing walk (کھڑے کھڑے چلنا) کا مشورہ دیتی ہوں ایسے مریض معالج کی نگرانی میں ورزش پلان کریں۔ خود سے تجربے نہ کریں نہ ٹی وی وغیرہ سے دیکھ کر کریں۔
خوشخبری: مسز مشتاق کو اللہ نے پانچ سال بعد صاحب اولاد کیا ہے۔ ایک بات یاد رکھیں لڑکیاں شادی کے لیے یابچہ پیدا کرنے کے بعد وزن کم کرسکتی ہیں،تو وہ خود کو صحت مند زندگی دینے کے لیے بھی وزن کم کرسکتی ہیں۔ آپ کا نہ کم ہونے والا وزن Challengeبن گیا تھا۔ اللہ کا شکر ہے اُس کی مدد سے اللہ ہی نے آپ کو شفا دی اور نہ صرف وزن کم ہوا بلکہPolysistاووری کا مسئلہ بھی حل ہوا۔
اور اللہ نے صاحب اولاد ہونے کی خوشخبری سنائی۔ Pragnencyمیں آپ کا اگر بی پی ہائی ہوگیا،تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔آپ کا یورک ایسڈ اور کولیسٹرول پہلے ہی بہت بڑھا ہوا تھا۔خبردار اس دوران بدپرہیزی کی تو۔ بلکہ سادہ ترین غذا استعمال کرنی ہے۔ جیسے کے دُودھ، پھل، سبزیاں، مرغی مچھلی سادہ روٹی وغیرہ۔
ندا بشیر، مظفر گڑھ: 106سےkg 94پر آئی ہیں۔ آپ کو بھی مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔ بہرحال وزن اچھا کم کرلیا ہے۔
کلثوم اختر، میانوالی: 109سے100پر آئی ہیں۔ آنٹی آپ اب مسلسل لیکن ہر مہینا 3سے چار کلو کم کریں اور نیا پلان بنوالیں۔
سعید اسد، اُوکاڑہ: انکل آپ96سے90پر آئے ہیں آپ کی عمر میں اتنا وزن کم کرنا بھی اچھا ہے۔ آپ بھی آہستہ بلکہ بہت آہستہ لیکن مسلسل محنت کرکے وزن کم کریں گے۔ اپنی وٹامن کی دوائیاں مکمل لیں، دوا بالکل نہیں چھوڑنی۔ آپ بھی پلان بدلوالیں۔
اجازت چاہوں گی۔مجھے اور میرے اہلِ خانہ کو اپنی اچھی دُ عائوں میں یاد رکھیں۔
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers