کروڑ پتی انڈرورلڈ مافیا باس نے ایک گونگا بہرا اکاونٹنٹ رکھا۔ تاکہ وہ مافیا باس کے راز سن نہ سکے اور کسی کو بتا نہ سکے۔ اکاؤنٹنٹ صرف اشاروں کی زبان سمجھتا تھا۔ اچانک کچھ عرصے بعد مافیا باس کو معلوم ہوا کہ اکاونٹنٹ نے ہیرا پھیری کر کے 10 لاکھ روپے غائب کر دیے ہیں۔ اس نے اپنا وفادار ترجمان بلایا جو کہ “اشاروں کی زبان“ سمجھتا تھا ۔ اور اسے کہا کہ اکاونٹنٹ سےپوچھو اس نے 10 لاکھ روپے کہاں چھپا کے رکھے ہیں۔ تفصیل سے پڑھیے
وفادار ترجمان نے پوچھا تو اکاونٹنٹ نے اشارے سے سمجھایا کہ نہ اس نے 10 لاکھ چھپائے ہیں اور نہ ہی کہیں رکھے ہیں۔
وفادار ترجمان نے مافیا باس کو بتایا تو اس نے غصے سے پستول نکال کر اکاونٹنٹ کی کنپٹی پر رکھتے ہوئے ترجمان سے کہا “ اسے کہو اگر اس نے ٹھیک ٹھیک نہ بتایا تو میں اسے گولی مار دوں گا“
ترجمان نے اکاونٹنٹ کو بتایا کہ رقم کے بارے میں نہ بتانے پر اسکا باس اسے گولی مار دے گا۔
اکاونٹنٹ کو جان کے لالے پڑ گئے۔ اس نے اشارے سے ترجمان کو بتایا کہ ڈگری کالج کے پیچھے ایک گلی کی نکر پر کافی ہاؤس کے تہہ خانے میں 10 لاکھ روپے چھپا کے رکھے ہیں۔
باس نے بےتابی سے پوچھا “یہ کیا کہہ رہا ہے“؟
ترجمان نے دھیمے لہجے میں‌کہا “یہ کہہ رہا ہے کہ مجھے رقم کا کچھ نہیں معلوم، البتہ میرا باس گدھے کا بچہ ہے اور اسکو پستول کا ٹریگر تک دبانا بھی نہیں آتا“
Labels: ,
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers