رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت ایسی غیر معمولی کشش رکھتی ہے کہ بے تعصب غیر مسلم بھی آپ سے متاثر ہوئے بغیرنہیں رہ سکتے۔سکھ شاعرر کنور مہندر سنگھ بیدی سحر نے کہا:

عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں
صرف مسلم کا محمد پہ اجارہ تو نہیں -    تفصیل سے پڑھیے

غیر مسلموں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے محض جذباتی قسم کی محبت توسمجھ میں آتی ہے مگر مسلمانوں کامعاملہ مختلف ہے ۔مسلمانوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محض ایک محبوب ہی نہیں، بلکہ واجب الاطاعت ہادی بھی ہیں ۔ قرآن مجید میں ہے :

ہم نے رسولوں کواسی لیے بھیجا ہے کہ اللہ کے حکم سے ان کی اطاعت کی جائے۔“ النسا62:4 ء

اے ایمان والو،اللہ کی اطاعت کرو، اور اس کے رسول کی اطاعت کرو،اور اپنے اعمال کورا ئیگاں نہ کرو۔“ محمد33:47 “ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیاگیا کہ اچھامسلمان کون ہے تو آپ نے فرمایاکہ

"جس کے ہاتھ اور زبان سے مسلمان بچے رہیں۔“بخاری ، کتاب الایمان
یعنی جو مسلمان اپنے ہاتھ اور زبان سے کسی دوسرے مسلمان کو تکلیف نہیں پہنچاتا ،وہی بہتر مسلمان ہے۔ ”دورِ نبوی میں کوئی شخص اگر تیر لے کر مسجد یا بازار میں جاتا تو اسے حکم دیا جاتا تھا کہ وہ اس کی نوک کو پکڑے رہے ایسا نہ ہو کہ کسی مسلمان کو خراش آ جائے ۔“بخاری:رقم6918"
یہ تو انسان ہیں ۔جانور کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طرزعمل ملاحظہ کریں۔ایک دفعہ آپ صحابہ کے ساتھ کسی سفر کے پڑاو میں تھے ۔آپ نے دیکھا کہ ایک صاحب نے اپنا چولہاایسی جگہ جلایاجہاں زمین میں یا درخت پر چیونٹیوں کا سوراخ تھا ، یہ دیکھ کر آپ متعلقہ شخص کوکہا کہ بجھاو بجھاو۔(غرض یہ تھی کہ چیونٹیوں کو تکلیف نہ ہو یا وہ جل نہ جائیں۔“بخاری ، کتاب الانبیا
لیکن جب ہمارے ملک میں“گستاخی رسالت“ کے حوالے سے سڑکوںپر جلوس نکالا جائے ، سڑکیں بلاک کر دی جائیں، ٹائر جلائے جائیں،توڑپھوڑ کی جائے، جس سے سڑکوں پر نکلے ہوئے بے گناہ انسان گھنٹوں ایک تکلیف میں مبتلا ہوجائیں،ٹریفک میں ایمبو لینس میں مریضو ں کی زندگی خطرے میں پڑجائے تو سوچنے کی بات یہ ہے کہ رسول کی یہ نافرمانی،گستاخی رسالت نہیں ہے؟

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers