واہ رے نظریہ پاکستان واہ رے سر سیّد کے دو قومی نظریہ واہ رے شاعرِ مشرق کا خواب

نظریہ پاکستان، دو قومی نظریہ کی اساس ، دو الگ الگ قومیں، ہندو اور مسلمان، الگ نظریات، مختلف رسوم و رواج،معاشی و معاشرتی نظام جدا، مسلمان ایک اللہ کا ماننے والا، ہندو ہاتھ کی تراشی کٹھ پتلیوں کی پوجا کرنے والا۔ مسلمان نبی ﷺ کا سچا امتی جبکہ ہندو اپنے عقائد کی بنا پر مسلمان کا پکّا دشمن۔ آج جب قیامِ پاکستان کا جذبہ اور اس جذبہ میں اک مقدس فرض(اسلامی قوانین، شریعتِ محمدی ﷺ) کی تکمیل کا عزم دیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے اپنے آباء و اجداد کی قربانیوں پر۔افسوس ہوتا ہے اس ماں پر، جس نے اپنا نومولود بچہ تو نیزہ پر چڑھانا گوارہ کرلیا لیکن تحریکِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا کہ آنے والے نومولود جب لڑکپن و جوانی کو پہنچیں گے تو اک آزاد اسلامی ریاست میں اک آزاد مسلمان بن کر اسلامی قوانین کے عین مطابق زندگی گزاریں گے۔ تفصیل سے پڑھیے
افسوس ہوتا ہے اس بوڑھے والد پر کہ جس کے سینے پر تحریکِ پاکستان کے زخم آج بھی نمایاں ہیں۔ افسوس ہوتا ہے ان ماؤں پر جنہوں نے خبیث ہندو بنیوں سے صرف اپنی عزت کی رکھوالی کی خاطر اور تحریکِ پاکستان میں اپنے دلیرانہ کردار کو رقم کرنے کی خاطر کنوؤں میں چھلانگیں لگا دیں۔ افسوس صد افسوس! یہ سب قربانیاں کس کے لئے؟؟؟ آخر کو یہ پاکستان بن ہی گیا لیکن حاصل کیا ہوا؟؟ ملک کا وہ کونسا گوشہ، کوئی ایک کونہ، جہاں حقیقی معنوں میں اسلامی نظام لاگو ہوا ہو؟ آج جب ٹی وی پر دیکھتا ہوں تو اک طرف خبر ہے،غریب ماں نے غربت سے تنگ آکر اپنے بچوں کو زہر کھلا دیا۔
جبکہ اسی چینل کے ایک دوسرے ایٹرٹینمنٹ چینل پر عالیشان اسٹیج، مخلوط رقص ! بھارتی گانے ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، شاندار لباس زیبِ تن کئے مرد و زن آخر یہ دوہرا معیار کیوں؟؟ بلاشبہ فحاشی وعریانی کا علمبردار یہی میڈیا ہے اک طرف غربت کی چکی میں پستی اک ماں نے حالات سے مجبور ہو کر اپنے گھر کے چراغوں کو بجھا دیا اور تم ناچتے ہو، تم گاتے ہو، تم ہندو کی تقلید کرتے ہو، تم امن کی آشا کا راگ الاپتے ہو، تم روشن خیالی کے علمبردار بنتے ہو، تم اسلام سے دوری اختیار کرے ہو، تم ڈرتے ہو اس شریعت سے جو میرا نبی ﷺ لے کر آیا، تم ڈرتے ہو ان اسلامی قوانین سے کہ جس میں عورت کی حرمت و ناموس کی حفاظت ہے، دراصل عورت کی آزادی نہیں بلکہ ، عورت تک پہنچنے کی آزادی چاہتے ہو
لیکن یاد رکھو، نظریہ پاکستان کے محافظین ابھی بھی موجود ہیں تم ناچو، تم گاؤ، تمہاری پکڑ عنقریب اللہ کے ہاں ہوگی، انشاء اللہ
Labels: ,
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers