اطلاعات کے مطابق گوگل کمپنی ایک ٹیبلٹ کمپیوٹر پر کام کر رہی ہے جو ’تھری ڈی‘ یا سہ رخی تصاویر بنانے کے قابل ہوگا۔وال سٹریٹ جنرل نے کمپنی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آئندہ ماہ چار ہزار ایسے کمپیوٹر بنائے جائیں گے۔اس ٹیبلٹ کمپیوٹر کے پچھلے حصہ میں دو کیمرے لگائے جائیں گے اور اس میں عکس بندی کے جدید سافٹ ویئر ہوں گے۔ اس ٹیبلٹ کمپیوٹر کو آئندہ آنے والی ڈیویلپر کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔    تفصیل سے پڑھیے
گوگل کا کہنا ہے کہ وہ افواہوں اور پیش گوئیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔
اس سال مارچ میں گوگل نے اپنے ٹینگو منصوبے میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کو دستی ڈیواسز میں لگانے کی جھلک دکھائی تھی۔
اس ٹیکنالوجی میں انفراریڈ سینسر کے استعمال سےگردونواح کی لمبائی چوڑائی کی پیمائش کرنے کی صلاحیت ہو گی۔
سہ رخی یا تھری ڈی تصاویر ایک چھوٹے سے آلے کی مدد سے بنا لیا جانا ٹیکنالوجی کا یقیناً ایک بڑا کمال ہو گا۔
وال سٹریٹ جنرل کے مطابق تھری ڈی ٹیبلٹ کو جون کے آخر میں ہونے والی گوگل کی سالانہ ڈویپلر کانفرنس میں دکھایا جائے گا۔
قبل اس کے اس نئے آلے کو صارفین کے لیے پیش کیا جائے جس طرح گوگل نے گوگل گلاس یا عینک بنانے کے بعد کیا تھا اسی طرح کمپنی چند ماہرین اور انجینئروں کو پہلے یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کو دیں گے۔

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers