ایک صاحب جوان ہیں ،لیکن اس کے باوجود وہ اکثر و بیشتر اپنے آپ کو بوڑھا کہتے رہتے ہیں۔ میں نے ان کے اس عجیب رویے پر”احتجاج“ کیا۔وہ جواب میں بولے: ”دراصل بڑھاپے میں انسان کا دنیا سے جی اٹھ جاتا ہے۔ میں اپنے آپ کو اس لیے بوڑھا کہتا ہوں تاکہ میرا بھی دنیا میں جی لگنا کم ہو جائے ۔“”جوان برزگ“ کی بات سنی تو میرے اندر اعلیٰ حقائق کے چراغوں کی لو تیز ہو گئی اور ان کی بات کی اجنبیت ختم ہو گئی۔  تفصیل سے پڑھیے
بعض لوگوں کے نزدیک جوانی میں بڑھاپا طاری کر لینا شایدمعیوب ہو کہ اس میں موت سے محبت ظاہر ہوتی ہے۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ اُس دنیا کا حُسن اِس دنیا کی بہ نسبت زیادہ شدت کے ساتھ اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اُس دنیا کا تصور کرتے ہی اسے پانے کی طلب پیدا ہو جاتی ہے۔

اس پہلو سے سوچیں تو ”جوان بزرگ“کی بات بڑی ”رومانٹک“ تھی۔ مجھے ایک ٹی وی پروڈیوسر کی بات یاد آ گئی۔ کسی نے پوچھا:”آپ اپنے ڈراموں میں کردار کی موت کا منظر بڑا خوب صورت اور بڑا”رومانٹک“کر کے دکھاتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟“ پروڈیوسر نے کہا:”موت چیز ہی بڑی”رومانٹک“ ہ ہے-

انسان کو دوسرے انسان سے محبت حُسن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ حُسن خواہ ظاہر میں پایا جائے یا باطن میں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ظاہری حُسن عارضی ثابت ہوتا ہے اور بہت جلدکملا جاتا ہے۔ اور باطنی حُسن کے آئینے میں بھی اکثر و بیشتر کوئی بال آ جاتا ہے ۔چنانچہ یہ محبت اپنی بنیاد کھو دیتی ہے اور بخار کی طرح اتر جاتی ہے۔

لیکن خدا کا” حُسن“ لازوال ہے۔ جسے اُس لازوال حُسن سے محبت ہوتی ہے اس کی محبت پھر ختم نہیں ہوتی۔ محبت کیا ہے ؟ محبت کچھ خواہشوں کا نام ہے:محبوب کے قرب کی آرزو۔ اس کے دیدار کی آرزو۔ وہ لازوال حُسن ،بصیرت کی آنکھ سے اِس دنیا میں نظر آ جاتا ہے۔ لیکن تمنا یہ ہوتی ہے کہ بصارت بھی اس سے محروم نہ رہے۔ لیکن اس دنیا میں ایسا ممکن نہیں ہے۔ موت ایسا عمل ہے جو اس خواہش کی تکمیل کا مرحلہ قریب تر کر دیتا ہے.... واقعی موت بڑی”رومانٹک“ چیز ہے۔

انسان کی موجودہ زندگی عارضی ہے، لیکن وہ ہمیشہ کے لیے جینا چاہتا ہے۔ وہ اپنے خاتمے سے خوف زدہ رہتا ہے۔ایک زاویے سے سوچیں تو موت دوام کی خبر ہے۔ وہ اس کا یہ خوف دور کر دیتی ہے اور اسے اُس زندگی سے ہم کنار کر دیتی ہے جو موت سے نا آشنا ہے.... واقعی موت صبحِ دوامِ زندگی ہے موت کی اپنی ہی کشش ہے!اگر اس طرح کا رومانس ہر انسان میں جزوی طور پر بھی پیداہوجائے تو دنیا کے اکثر مسائل ہمیشہ کے لیے ختم جائیں

Labels: ,
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers