گھر سےباہر آج کیسا عجیب منظر ہے۔ ہر طرف اندھیرا ہے، سناٹا ہے، کہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ یہ گلیاں بازار ویران کیوں ہیں ؟ لوگ کہاں گئے؟ اور جا بجا بکھرے یہ سائے۔۔۔یہ سائےکہاں سےآئےہیں؟کون ہیں یہ سب ؟ کس کی ہیں یہ پرچھائیاں؟ چاہتا ہوں انہیں پکاروں ، چیخ چیخ کر ان سےشہر کےلوگوں کا پوچھوں۔ لیکن کیا کروں کہ میں بول نہیں سکتا ۔ میری زبان شہر میں داخل ہوتےوقت کاٹ دی گئی تھی کہ اس شہر میں رہنےکا یہی دستور ہےلیکن میں دیکھ تو سکتا ہوں۔ تو پھر مجھےکچھ دکھائی کیوں نہیں دیتا۔ کہیں ایسا تو نہیںمیری سماعتوں کی طرح میری آنکھیں بھی میرا ساتھ چھوڑ گئی ہوں ؟۔۔۔یا پھرکہیں ان لوگوں نےمجھےبھی اپنےجیسا نہ بنا دیا ہو کہ اس شہر میں صرف گونگی، بہرےاور اندھےہی بس سکتےہیں۔ہاں یقیناایسا ہی ہے۔ توکیا اب میں بھی صرف اک پرچھائیں ہوں؟
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers