تم مجھےیوں اس پہاڑ کی چوٹی پر تنہا عبادت میں مصروف دیکھ کر حیران رہ جاتےہوکہ تم رشیوں سےہمیشہ ہی متاثر ہوتےہو۔ مجھےاپنےساتھ نیچےچلنےکی دعوت دیتےہو ،اور میں جو اپنےدل کی دنیا میں محو ہوتا ہوں،تمہاری خوشی کی خاطر اپنی یکسوئی توڑ کر تمہارےساتھ چل پڑتا ہوں۔ تم مجھےاک وسیع دسترخوان پر لابٹھاتےہوکہ تم ہمیشہ ہی جوگیوں کی خدمت کرنا اپنا نصیب جانتےہو۔مجھےاپنےپسندیدہ پکوان کھانےپر مجبور کرتےہو۔اور میرا شکم جوپہلےہی رنج و الم کےدلفریب ذائقوں سےپُر ہوتا ہےان کی جانب مائل نہیں ہوتا۔ لیکن میں تمہاری خوشی کی خاطر چند لقمےلیتا ہوں۔ اور پھر ۔۔۔تم مجھےوہاںسےچلےجانےپر مجبور کرتےہو کےتم کبھی دیوانوں کی سنگت برداشت نہیں کرپاتی۔ اور میں جو تمہارےانس میں مبتلا ہوا جاتاہوں، تمہاری رضا کی خاطرتم سےدور چلا جاتا ہوں ۔ تم مجھےیوں خود سےدور بھاگتےدیکھ کر ذومعنی انداز میں ہنستےہو ۔ اور میں تمہارےچہرےپر یہ مسکراہٹ دیکھ کر اپنا دل خوشی سےمعمور پاتا ہوں ۔ واپس اپنےٹھکانےپر آپہنچتا ہوں ،دل میں پھر سےدھیان کی لو لگا لیتا ہوں ۔ لیکن میں جانتا ہوں بہت جلد ایک دفعہ پھر تم مجھےنیچےچلنےکی دعوت دو گے۔ اور میں ایک دفعہ پھر تمہاری خواہش کو اپنی رضا پر مقدم جانوں گا کہ ہزاروں سال سےیہ کھیل جاری ہےکہ ہزاروں سال تک یہ کھیل جاری رہےگا۔
Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers