”آخرکب تک یوں سوتےرہو گی؟ چلو چھوڑو بستر اور کام سےلگو“ ہمیشہ کی طرح آج بھی میرا مالک مجھ پر چیخ رہا ہے،مجھےجھنجھوڑ رہا ہے۔ اب مجھےاٹھنا پڑےگا ہر حال میں اٹھنا پڑےگا کہ غلام اپنےکام سےغفلت نہیں برتتے۔ کتنےکام ہیں جو مجھےپوری توجہ سےکرنےہیں ،کیا ہوا جو میرا دل ہر اس کام سےنفرت کرتا ہےجو مجھےاپنی مرضی کےبرخلاف کرنا پڑتا ہےکہ اچھا ملازم اپنےمالک کی منشا کو اپنی رضا جانتا ہے۔ اور پھر میرا یہ مالک مجھ سےمحبت بھی تو بہت کرتا ہے۔ اس کےحکم کی تعمیل نےمیری زندگی کتنی آسان ، کیسی راحتوں سےبھر دی ہے۔ میں اپنےآقا کو اپنا رب مانتا ہوں ۔ اس کا کام پوری ایمانداری اور جانفشانی سےکرتا ہوں ۔ لیکن ذرا رکئے،اک منٹ کو ٹھہرئیےمجھےسوچنےدیجئے۔۔۔۔شاید میں آپ سےجھوٹ بول رہا ہوں ۔ درحقیقت میں اپنےکسی کام میں غفلت برت ہی نہیں سکتا۔ کہ میرا مالک ہر وقت میرےسر پہ کھڑا رہتا ہے۔ تو ایسےمیں یہ کہاں ممکن ہےکہ میں اس کےکسی کام سےجی چراپائوں ؟ ۔۔۔مجھےکہنےدیجئےکہ میں اپنےمالک سےمحبت نہیں نفرت کرتا ہوں ، شدید نفرت کہ اس نےمیرےہر کام کےاوقات رکھ چھوڑےہیں ۔ میں نہ اپنی مرضی سےسو سکتا ہوں ، نہ اپنی مرضی سےاٹھ سکتا ہوں ۔ راہ میں کوئی حسین منظر دیکھ کر ٹھہر سکتا ہوں نہ کسی دلچسپ کھیل کا حصہ بن سکتا ہوں۔ تھک کر بیٹھ جانےوالےکی ہمت بندھا سکتا ہوںنہ ٹھوکر کھا کر گرنےوالےکےلئےاپنا ہاتھ بڑھا سکتا ہوں ۔میں ایسا کوئی کام نہیں کرسکتا جو مجھےسکون مہیا کرے۔ میری خوشی ، میرا چین ، میری راحت سب کچھ مجھ سےچھین لیا گیا ہےحتی کہ محبت جیسا لازوال جذبہ بھی میرےاس جلاد صفت مالک کےغضب کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ میں اپنی محبوبہ سےمل تو سکتا ہوں مگر اس کےہمراہ زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتا۔ اس کو دیکھ تو سکتا ہوں پر اس کےتصور میں کھو نہیں سکتا۔ اسےچھو تو سکتا ہوں پر اس کی آغوش میں سو نہیں سکتا۔ میں ایسا کچھ نہیں کرسکتا کےمیرا سب کچھ طےشدہ ہے،اس میں ردبدل ممکن نہیں ۔سوچتا ہوں اک دن ایسا ضرور آئےگا جب میں اپنےسینےمیں دبی خواہشوں کا بدلہ اپنےاس خُدا سےلوںگا۔ میں اپنی محرومیوں کےوہ تمام تیر اس کےسینےمیں گاڑ دوں گا جن سےمیرا سینہ چھلنی ہوا جاتا ہے۔ دل میں پلتی نفرتوں کےہتھوڑےسےاس کےجسم پر اتنی ضربیں لگائوں گا کہ اس کا بدن ریزہ ریزہ ہوکر ان فضائوں میں جائےگا۔ اور یہی وہ دن ہوگا جب میں وقت کی اس قید سےہمیشہ کےلئےآزاد ہوجائوںگا۔

Labels:
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers