وکی پیڈیا کو گزشتہ کچھ عرصے سے ایک نئی پریشانی کا سامنا بھی ہے۔ اس ویب سائٹ کے لیے رضاکارانہ طور پر لکھنے والوں کی تعداد بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔
آج کے دور میں جب کسی کو کسی موضوع کے بارے میں جاننا ہوتا ہے اور اس کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہو تو وہ کتابیں چھاننے کے بجائے وکی پیڈیا کا سہارا لیتا ہے۔ یہ ویب سائٹ اس قدر مقبول ہو چکی ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اسی وجہ سے وکی پیڈیا ڈجیٹل دور کی لائبریری بھی کہلاتا ہے۔ یہاں سے مفت میں معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ یہ ایک اوپن سورس ویب سائٹ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں پر مختلف لوگ معلومات شامل کر سکتے ہیں۔ یہ مختلف زبانوں میں موجود ہے۔ تفصیل سے پڑھیے

تاہم ایک جانب تو وکی پیڈیا مقبول سے مقبول تر ہوتی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف اسے گزشتہ کچھ عرصے سے ایک نئی پریشانی کا سامنا بھی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس ویب سائٹ کے لیے رضاکارانہ طور پر لکھنے والوں کی تعداد بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس سے ایک بڑا نقصان یہ ہو رہا ہے کہ آج کل وکی پیڈیا پر تازہ ترین معلومات اکثر فوری طور پر موجود نہیں ہیں اور اپ ڈیٹس میں وقت لگتا ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ 2007ء میں وکی پیڈیا کے انگریزی زبان کے صفحے کے لیے لکھنے والوں کی تعداد 51 ہزار کے لگ بھگ تھی جبکہ 2013 ء میں یہ تعداد کم ہو کر تیس ہزار رہ گئی تھی۔ اس کے علاوہ جرمن صفحے کو تازہ ترین بنانے والوں کی تعداد میں بھی ساڑھے چھ ہزار کی کمی واقع ہوئی ہے۔
وکی پیڈیا کے حوالے سے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس منصوبے میں ہر شخص شامل ہو سکتا ہے۔ وکی پیڈیا کے ذریعے تقریباً 280 مختلف زبانوں میں ایک انسائیکلوپیڈیا تیار کرنا ہے۔ چند ماہرین کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا پر لکھنے کا نظام تکنیکی اعتبار سے کافی پیچیدہ ہے اور اسی وجہ سے نئے لکھنے والوں کو ابتدا ہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وکی پیڈیا کی انتظامیہ اس مشکل کو حل کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک پلیٹ فارم قائم کیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے ان افراد کی رہنمائی کی جاتی ہے، جو وکی پیڈیا کے لیے لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers