جو آجکل فیس بک پر بہت شئیر ہورھا ھے۔ پال دنیا کے سات سو سے زائد شہر گھوم چکا تھا اور بالآخر اس نے پاکستان کے شہر لاہور کا وزٹ کرنے کا سوچا۔ جس نے بھی یہ سنا، اسے منع کیا کہ ایک ایسے ملک کیوں جارھے ھو جہاں ہر وقت دہشتگردی ہوتی ھے، جہاں کے لوگ کاٹ کھانے کو دوڑٰتے ہیں اور خاص کر امریکیوں سے سخت نفرت کرتے ہیں۔ یہ باتیں پال کا ارادہ تبدیل نہ کرسکیں اور وہ ایک ہفتے کا ویزہ لے کر جہاز پر سوار ہوگیا۔ ساتھ والی سیٹ پر لاہور کا ایک نوجوان تھا جس نے پال کو کہا کہ وہ پاکستان پہنچتے ہی دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ قبل اس کے کہ پال کی حالت غیر ہوتی، وہ نوجوان ہنس دیا اور کہا کہ وہ مزاق کررھا تھا۔ لاہور زندہ دل لوگوں کا شہر ھے اور اسے کچھ نہیں ہوگا۔
پال لاہور پہنچا۔ پہلا تاثر اس کو یہ ملا کہ لاہور حد سے زیادہ سرسبز، قدرتی حسن اور باغات سے مالامال شہر ھے۔ وہ لاہور میں جس فیملی کے گھر ٹھہرا تھا وہاں ان کے جاننے والوں کا تانتا بندھ گیا اور اسے ایک دن کے اندر اندر سینکڑوں لوگوں نے اپنے گھر کھانے کی دعوت دے ڈالی۔ وہ ان سب کے گھر تو نہ جاسکا لیکن چندایک کے ساتھ کھانا ضرور کھایا۔
اپنے آرٹیکل کے آخر میں پال لکھتا ھے کہ پچھلے پانچ سالوں میں لاہور میں دہشتگردی سے بیس کے قریب لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس سے زیادہ لوگ امریکہ کے صنعتی شہر ڈیٹرائٹ میں صرف دو ہفتوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔ امریکہ میں قتل کی وارداتوں کی شرح لاہور سے سات گنا زیادہ ھے۔ پاکستانی دنیا کے سب سے زیادہ زندہ دل اور مہمان نواز واقع ہوئے ہیں۔
یہ تھا پاکستان کا ایک مختصر جائزہ جو ایک امریکی نے صرف ایک ہفتے کے دورے میں اخذ کرلیا۔ پاکستان کو ایک منصوبے کے تحت بدنام کیا جا رھا ھے تاکہ بیرونی سرمایہ کار ادھر کا رخ نہ کریں، اور پاکستانی یہاں سے مایوس ہوکر دوسرے ممالک کا رخ کرلیں۔
پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اس کی حفاظت بھی اللہ خود ہی کرے گا۔ یہ ہمیشہ کیلئے قائم رہنے کیلئے بنا ھے اور کوئی دشمن اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ وقتی مسائل اور پریشانیاں ضرور ہیں لیکن یہ ایک دن انشااللہ ختم ہونگی۔
بس ہمیں اپنی زندہ دلی، حب الوطنی اور مہمان نوازی ایسے ہی قائم رکھنی چاہیئے۔
Labels: ,
Reactions: 

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Live Match Score

فیس بک پر تلاش کریں

مفت اکاؤنٹ کھولیں

Jobs Career in photography today!

Jobs Career in photography today!
Click on ads and grab your job.

گوگل پلس followers

گوگل پلس followers